Official websites use .mil
Secure .mil websites use HTTPS
USCENTCOM
امریکی مرکزی کمان سیرئین ڈیموکریٹک افواج کو داعش کے ساتھ آخری معرکہ سر ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے جس کے نتیجے میں داعش کی خلافت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ یہ نتیجہ خیز معرکہ نابگفتہ حالات میں سالہا سال کی اس مشترکہ جدوجہد کا پیش خیمہ تھا جسکی قیادت شامی اور عراقی شراکت داروں نے انجام دی اور اس میں امریکی اور اتحادی افواج کی انھیرنٹ ریسالو ٹیم کی ہر ممکن مدد شامل رہی – ہم اور ہمارے تمام اتحادی ان مرد وخواتین ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جو داعش کے خلاف ڈٹے رہے – ساتھ ہی ساتھ ہم ان معصوم شہریوں کی اموات پر غم زدہ ہیں جو اس دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے – بلاشبہ ہماری مشترکہ کوششوں نے 70 لاکھ شہریوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کروایا ہے مگر ابھی یہ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے – ہم داعش کی باقیات کے مکمل خاتمے تک اپنے عزم پر ڈٹے رہیں گے اور اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک داعش کا نام و نشان نہیں مٹ جاتا ۔