An official website of the United States government
Here's how you know
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

ArticleCS - Article View

Statement - Urdu | March 22, 2019

ات تنف میں امریکی اور اتحادی مشن میں کوئی تبدیلی نہیں- رکبان، شام میں داخلی بے گھر افراد کے نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں۔

USCENTCOM

امریکی مرکزی کمان نے "ات تنف" کے غیر متنازعہ زون میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھا ہے جوکہ داعس کی دیرپا شکست کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔  

اس غیر متنازعہ زون کو امریکہ اور روسی فیڈریشن کے درمیان تفہیم کے مطابق قائم کیا گیا تھا تاکہ ہماری داعس کو شکست دینے کی کوششوں اور شام، روسی یا علاقے میں کام کرنے والے دیگر افواج کے ساتھ غلط فہمی، غلطی، یا غیر متغیر تنازع کے امکان کو کم کیا جائے.   امریکہ مکمل طور پر اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ بے گھر شامی باشندوں کو نقل و حرکت  کی مکمل آزادی ہو اور انکی رکبان سے محفوظ، رضاکارانہ اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا جاسکے. اس سلسلے میں ہم نے ان کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی شراکت کو سراہا ہے.

شام اور روس کے غیر ذمہ دارانہ پروپیگنڈے کے برعکس، امریکہ نے رکبان کیمپ میں  بے گھر افراد کے نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے.

 

- امریکی نیوی کیپٹن بل اربن – ترجمان امریکی مرکزی کمان.