An official website of the United States government
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

Urdu Press Releases

Urdu | May 7, 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی جنگی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا

امریکی مرکزی کمانڈ (سینٹ کام)

ٹیمپا، فلوریڈا — امریکی افواج نے 7 مئی کو آبنائے ہرمز سے خلیجِ عمان کی جانب گزرنے والے امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز پر ایران کے بلا اشتعال حملوں کو ناکام بنایا اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائیاں کیں۔

ایرانی افواج نے میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے امریکی بحریہ کے یو ایس ایس ٹرکسن (DDG 103)، یو ایس ایس رافیل پیرالٹا (DDG 115) اور یو ایس ایس میسن (DDG 87) پر بین الاقوامی سمندری حدود سے گزرنے کے دوران حملہ کیا، تاہم انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے خطرے کو ختم کیا اور حملے کی ذمہ دار ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان تنصیبات میں ایران کی میزائل اور ڈرون لانچنگ تنصیبات شامل تھیں۔

اس کے علاوہ ایران کی کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات، انٹیلیجنس اور سرویلنس تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سینٹرل کمانڈ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، لیکن پوری طرح مستعد ہے اور امریکی افواج کی حفاظت کے لیے تیار اور متحرک ہے۔