ٹیمپا، فلوریڈا — امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے 7 فروری کو یو ایس ایس ابراہم لنکن کا اس وقت دورہ کیا جب یہ بحری جہاز اپنے طے شدہ تعیناتی مشن کے سلسلے میں بحیرۂ عرب سے گزر رہا تھا۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی خصوصی ایلچی برائے امن مشنز اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ہمراہ جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود عملے سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے تمام اہلکاروں کی خدمات پر اظہارِ تشکر کیا۔
سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا: ”میں امریکی عوام کے ساتھ مل کر ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ کے ملاحوں اور میرینز پر اپنے بے حد فخر کا اظہار کرتا ہوں،
ان کا مشن سے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت مشرقِ وسطیٰ میں پوری طرح نمایاں ہے، جہاں وہ امریکی فوج کی تیاری اور قوت کا عملی کر رہے ہیں۔”
سان ڈیاگو میں تعینات ابراہم لنکن نے نومبر میں تعیناتی کے لیے روانگی اختیار کی تھی اور جنوری میں مشرقِ وسطیٰ پہنچنے تک بحرِ ہند و بحرالکاہل کے خطے میں آپریشنز انجام دیے۔
ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن، کیریئر اسٹرائیک گروپ کے سوار عملے، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز یو ایس ایس فرینک ای۔ پیٹرسن جونیئر، یو ایس ایس اسپرونس، یو ایس ایس مائیکل مرفی، اور 60 سے زائد جدید فکسڈ وِنگ اور روٹری وِنگ طیاروں پر مشتمل فضائی وِنگ شامل ہیں۔
یہ اسٹرائیک گروپ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سینٹ کام کے عملیاتی علاقے میں بحری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعینات ہے۔