An official website of the United States government
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

Urdu Press Releases

Urdu | Jan. 17, 2026

امریکی افواج نے شام میں امریکیوں پر داعش کے حملے سے منسلک القاعدہ کے ایک رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی مرکزی کمانڈ (سینٹ کام)

ٹیمپا، فلوریڈا — امریکی سینٹرل کمانڈ نے 16 جنوری کو شمال مغربی شام میں کی گئی ایک کارروائی  کے دوران القاعدہ سے وابستہ ایک اہم رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ شخص اُس داعشی دہشت گرد کے ساتھ براہِ راست رابطے میں تھا جس نے 13 دسمبر 2025 کو امریکی اہلکاروں اور ایک امریکی مترجم پر مہلک حملہ کیا تھا۔ 

بلال حسن الجاسم ایک تجربہ کار دہشت گرد رہنما اور حملوں کا منصوبہ ساز تھا، جو پالمیرا، شام میں گزشتہ ماہ امریکی اور شامی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے والے داعش کے مسلح حملہ آور سے براہِ راست منسلک تھا۔ 

سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق، تین امریکیوں کی ہلاکت سے منسلک ایک دہشت گرد کی موت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکی افواج پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جہاں بھی ہوں، ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “جو عناصر امریکی شہریوں اور جنگجوؤں کے خلاف حملے کرتے ہیں، منصوبے بناتے ہیں یا اُن کی ترغیب دیتے ہیں، اُن کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں۔ ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔“ 

 13 دسمبر کے حملے کے بعد سینٹ کام نے شام میں بڑے پیمانے پر جوابی کارروائیاں کیں، جن میں ہاک آئی اسٹرائیک نامی آپریشن کے دوران امریکی اور شراکت دار افواج نے داعش کے 100 سے زائد ٹھکانوں اور اسلحہ گاہوں کو 200 سے زیادہ درستگی سے چلنے والے ہتھیاروں سے تباہ کیا۔ 

مزید برآں، گزشتہ سال کے دوران امریکی اور شراکت دار افواج نے شام کے طول و عرض میں 300 سے زائد داعش کے کارندوں کو گرفتار  اور 20 سے زیادہ کو ہلاک کیا، جس کے نتیجے میں ایسے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا جو امریکہ اور خطے کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تھے۔