ٹیمپا، فلوریڈا – اس ہفتے غزہ امداد کے مرکزی کوآرڈینیشن ہب نے 30 ہزار سے زائد ٹرکوں کے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی غزہ میں ترسیل کو ممکن بنا کر ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا۔
17 اکتوبر کو قائم کیا گیا امریکی زیرِ قیادت سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) نے یہ سنگِ میل اس وقت عبور کیا جب مسلسل پانچ ہفتوں تک کم از کم 4200 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان غزہ میں داخل ہوا۔
مزید برآں، بین الاقوامی عملے میں تقریباً 60 شراکت دار ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی گئی۔
سی ایم سی سی کو غزہ میں استحکام کی کوششوں کو سہارا دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ انسانی،لاجسٹک اور سکیورٹی امداد کے بہاؤ کو اس گنجان آباد 25 میل طویل علاقے میں مربوط بنایا جا سکے۔
امریکی فوج کے میجر جنرل بریڈ ہینسن، جو سی ایم سی سی کے انسانی امداد ورکنگ گروپ کی قیادت کرتے ہیں،نےکہا : "سی ایم سی سی کا مربوط طریقہ کار پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے میں نہایت اہم ثابت ہوا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ مرکزی پلیٹ فارم، جہاں شراکت دار اپنی ترجیحات کو ہم آہنگ کر کے حقیقی وقت میں مسائل حل کر سکتے ہیں،ہمیں انسانی امداد کی ترسیل کی کارکردگی بہتر بنانے اور زمینی سطح پر فوری ضروریات پوری کرنے کے قابل بناتاہے۔"
مربوط امدادی ترسیلات میں زندگی بچانے والی امداد شامل ہے، جیسے خوراک، پناہ گاہ کے سامان، موسمِ سرما کے کپڑے، صفائی کے مواد اور طبی آلات۔
انسانی ہمدردی کے شراکت داروں نے غزہ میں مقامی بیکریوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے آلات بھی فراہم کیے ہیں۔
تقریباً 20 بین الاقوامی حمایت یافتہ بیکریاں اب روزانہ 160 ہزار سے زائد روٹیاں تیار کرنے کے قابل ہیں۔ مزید برآں، گرم کھانے فراہم کرنے والے کچنز اس وقت روزانہ تقریباً 1.6 ملین کھانے کے ڈبے فراہم کر رہے ہیں — جو ستمبر کے بعد 140 فیصد اضافہ ہے۔
ہینسن نے مزیدکہا "اگرچہ مزید کام باقی ہے، لیکن مربوط اقدام کی اہمیت بالکل واضح ہے۔"
غزہ میں ملبہ ہٹانا ایک پیچیدہ چیلنج بنا ہوا ہے، جسے حل کرنے کے لیے سی ایم سی سی کا عملہ کام کر رہا ہے۔ موجودہ اندازوں کے مطابق غزہ کی پٹی میں 60 ملین ٹن سے زائد ملبہ پھیلا ہوا ہے۔
کوآرڈینیشن سینٹر کے انجینئرنگ ورکنگ گروپ نے حال ہی میں مختلف علاقوں میں ملبے کے پیمانے اور تقسیم کو بہتر سمجھنے کے لیے ایک نقشہ تیار کیا ہے۔
ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اضافہ کیا ہے کہ ملبہ ہٹانے کی کوششوں کو کہاں ترجیح دی جائے۔
سی ایم سی سی کا عملہ سردیوں کے مہینوں کے لیے درکار انسانی امدادی سامان کی فراہمی اور غزہ کے اہم لاجسٹک راستوں پر موجود چھوڑے گئے بارودی مواد کو صاف کرنے پر بھی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے تاکہ حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔
اسرائیل کے کریات گات میں واقع سی ایم سی سی (CMCC) میں آپریشن فلور اور میٹنگ کی جگہیں شامل ہیں، جو باہمی تعاون کے ساتھ منصوبہ بندی کو فروغ دیتی ہیں اور اہلکاروں کو غزہ میں ہونے والی پیش رفتوں کی حقیقی وقت میں نگرانی کرنے کے قابل بناتی ہیں۔