ٹیمپا، فلوریڈا – مکمل آپریشنل صلاحیت حاصل کرنے کے ایک ماہ بعد، امریکی قیادت میں قائم سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں اب 50 شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہو گئے ہیں۔
یہ مرکز، جو غزہ امداد کے لیے بنیادی کوآرڈینیشن ہب ہے، 17 اکتوبر کو قائم کیا گیا تھا، جب عالمی رہنماؤں نےاسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے امریکی ثالثی منصوبے پر دستخط کیے۔
سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر ایک ہفتے بعد 24 اکتوبر کو مکمل طور پر فعال ہو گیا، جب بین الاقوامی عملہ اسرائیل کے شہر کریات گات میں واقع ہیڈکوارٹر پہنچا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر، جنہوں نے کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا،نےکہا: " ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امن منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے بے مثال تعاون درکار ہے، اور ہم پیش رفت کر رہے ہیں۔"
گزشتہ ہفتے، اسرائیل کی کوآرڈینیشن آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز اِن دی ٹیریٹریز COGAT نے CMCC کے تعاون سے تکنیکی ماہرین کو غزہ میں داخل ہونے اور ایک مرکزی فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کرنے میں مدد فراہم کی، جس سے25 میل طویل اور گنجان آباد علاقے میں انٹرنیٹ کی مکمل بحالی ممکن ہوئی۔
کوآرڈینیشن سینٹر نے گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران 24,000 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل انسانی امداد اور تجارتی سامان غزہ میں داخل کرنے میں سہولت فراہم کی، اور ضروری سامان و امداد کی ترسیل اور تقسیم کے لیے اضافی راستے کھولنے پر کام جاری رکھا۔
سفیر اسٹیون فیگن، جو لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک، کمانڈر امریکی آرمی سینٹرل کے ساتھ CMCC کی قیادت کر رہے ہیں،نے کہا: "امریکی فوج اور شہری، شراکت دار ممالک کی افواج اور شہری،اسرائیل ڈیفنس فورسز ، COGAT، اقوامِ متحدہ کی تنظیمیں، اور غیر سرکاری تنظیموں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرتے ہوئے، CMCC منفرد طور پر اس بات کو یقینی بنانے کی پوزیشن میں ہے کہ انسانی امدادی کوششیں کامیاب ہوں،"
مزید برآں، سی ایم سی سی نے 1500 سے زائد غزہ کے شہریوں کو، جو دوہری شہریت رکھتے تھے یا طبی امداد کے محتاج تھے، انخلا میں مدد فراہم کی۔
فی الحال کوششیں جاری ہیں کہ سردیوں کے مہینوں کے لیے درکار انسانی امدادی سامان پہنچایا جائے اور غزہ کے اہم لاجسٹک راستوں پر موجود غیر پھٹے بارودی مواد کو صاف کیا جائے تاکہ حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔
سینٹر کے قیام کے بعد اب تک 100 سے زائد میڈیا ادارے اور اعلیٰ رہنما CMCC ہیڈکوارٹر کا دورہ کر چکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 24 اکتوبر کو دورہ کیا، جس دن کوآرڈینیشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہوا۔
روبیو نے دورے کے بعد کہا: "یہ ایک تاریخی مشن ہےجس میں نشیب و فراز اور اتار چڑھاؤ آئیں گے، لیکن میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس ہونے والی پیش رفت کے بارے میں مثبت امید رکھنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔"