An official website of the United States government
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

Urdu Press Releases

Urdu | Nov. 16, 2025

ایرانی افواج نے بین الاقوامی آبی حدود میں تجارتی ٹینکر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا

امریکی سینٹرل کمانڈ

16 نومبر 2025  

ریلیز نمبر 20251116-01  

ٹیمپا، فلوریڈا– امریکی سینٹرل کمانڈ کی افواج نے ایک واقعے کی نگرانی کی جس میں ایرانی افواج نے 14 نومبر کو  آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی آبی حدود میں مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والے ٹینکر پر غیر قانونی طور پر سوار ہو کر قبضہ کر لیا۔

’تالارا‘‘ نامی ٹینکر کو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ کر ضبط کیا۔ IRGC کے اہلکاروں نے پھر ٹینکر کو ایران کے سمندری پانیوں کی طرف موڑا جہاں یہ جہاز اب بھی موجود ہے۔

ایران کی جانب سے بین الاقوامی آبی حدود میں ایک تجارتی جہاز پر مسلح سوار ہونے اور قبضہ کرنے کے لیے فوجی قوت کا استعمال بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو نیویگیشن کی آزادی اور تجارت کی آزادانہ روانی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ 

ہم ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی کارروائیوں کی قانونی بنیاد بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کرے۔

امریکی افواج اپنی نگرانی جاری رکھیں گی اور اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی رہیں گی۔