An official website of the United States government
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

Urdu Press Releases

Urdu | Nov. 1, 2025

بحرین، برطانیہ، اور امریکہ نے دفاعی ورکنگ گروپ کا سالانہ اجلاس منعقد کیا۔

USCENTCOM

سینٹ_کام

1 نومبر 2025

ریلیز نمبر: 20251101-01

 

ٹیمپا، فلوریڈا– یکم نومبر 2025 کو، بحرین نے جامع سیکورٹی انٹیگریشن اینڈ پراسپیریٹی ایگریمنٹ (C-SIPA) کے تحت سالانہ دفاعی ورکنگ گروپ (DWG) کے اجلاس کی میزبانی کی، جس میں بحرین، برطانیہ اور امریکہ کے نمائندے شامل تھے۔

اجلاس میں عزت مآب شیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ، قومی سلامتی کے مشیر اور مملکت بحرین کی اعلیٰ دفاعی کونسل کے سیکرٹری جنرل، برطانیہ کی سپریم ڈیفنس کونسل کے سیکیورٹی جنرل ایئر چیف مارشل سر رچرڈ نائٹن، اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپرنے شرکت کی۔

اراکین نے (C-SIPA) میں برطانیہ کے الحاق کو اجتماعی سلامتی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طور پر خوش آمدید کہا، اور نوٹ کیا کہ برطانیہ کی مہارت اور علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے دیرینہ عزم معاہدے کے اسٹریٹجک مقاصد کو نمایاں طور پر تقویت دیتا ہے۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاہدے کے تحت کسی بھی فریق کی خودمختاری، آزادی، اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کو سنگین تشویش کا معاملہ سمجھا جائے گا اور ان دشمن عناصر اور بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کے خلاف مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔

ان مذاکرات نے اس معاہدے کے اجتماعی سلامتی اور علاقائی روک تھام کو فروغ دینے کے لیے ایک ممتاز پلیٹ فارم کے طور پر کردار کو اجاگر کیا۔