سینٹ کام
21 اکتوبر 2025
ریلیز نمبر:01 -20251021
ٹیمپا، فلوریڈا – امریکی سینٹرل کمانڈ نے 17 اکتوبر کو اسرائیل میں سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹرکا باقاعدہ افتتاح کیا، جس نے غزہ کی امداد کے لیے ایک رابطہ کاری مرکز کے باضابطہ قیام کی نشان دہی کی، اس سے پانچ دن قبل عالمی رہنماؤں کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے امریکی ثالثی کے منصوبے پر دستخط کیے گئے۔
یہ مرکز استحکام کی کوششوں کی حمایت کے لیے تیار کیا گیا ہےجہاں امریکی فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے بلکہ غزہ میں بین الاقوامی ہم منصبوں کی طرف سے انسانی ہمدردی، لاجسٹک اور سیکورٹی امداد کے بہاؤ کو آسان بنانے میں مدد کریں گے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ غزہ میں کامیاب استحکام کے مقصد میں شریک اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا ایک پرامن منتقلی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران، امریکی اہلکار کوآرڈینیشن سینٹر میں پہنچتے ہی شراکت دار ممالک، غیر سرکاری تنظیموں، بین الاقوامی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کو ضم کر دیں گے۔
یہ سینٹرجنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی بھی کرے گا، جس میں ایک آپریشنز فلور شامل ہے جو عملے کو غزہ میں ہونے والی پیش رفت کا حقیقی وقت میں جائزہ لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، دفتر اور ملاقات کی جگہیں اس انداز میں ترتیب دی گئی ہیں کہ قائدین، نمائندوں اور عملے کے درمیان مشترکہ منصوبہ بندی کو فروغ دیا جا سکے۔
نقل و حمل، منصوبہ بندی، سیکورٹی، لاجسٹکس، اور انجینئرنگ میں مہارت رکھنے والے تقریباً 200 امریکی سروس اراکین نے امریکی آرمی سینٹرل کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک ڈی فرینک کی قیادت میں (CMCC) کو قائم کیا۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ ٹیم نے (CMCC) کو بنانے کے لیے انتھک محنت کیا اور وہ یہ جان کر بہت فخر محسوس کر سکتے ہیں کہ انہوں نے کچھ ایسا بنایا ہے جو غزہ میں سویلین گورننس کی منتقلی کو فعال کرنے کے لیے اہم ہے۔
ٹمپا کے میک ڈِل ایئر فورس بیس میں واقع سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر، پورے مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے فوجی آپریشنز اور سرگرمیوں کو ہدایت اور قابل بناتا ہے۔
امریکی آرمی سینٹرل، سینٹ کام کے تحت آرمی کا جزو ہے اور اس کا صدر دفتر جنوبی کیرولائنا میں واقع شا ایئر فورس بیس میں ہے۔