Official websites use .mil
Secure .mil websites use HTTPS
CJTFOIR
جنوب مغربی ایشیا – اتحادی فوجوں نے ترک افواج کے ساتھ منبج کے شمال مغرب میں مشترکہ پہرےداری کا آغاز کردیا ہے.
مشترکہ پہروں کا مقصد منبج کی علاقائی سالمیت اور امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنا ہے تاکہ مشرقی شام میں داعش کے خلاف ہونے والے آپریشن میں خلل نہ آئے اور بے گھر ہوجانے والے شامی اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں.
مشترکہ ٹاسک فورس انہیرنٹ رسالو کے نائب کمانڈر، برطانوی میجر جنرل کرسٹوفر گیکھا کا کہنا تھا کہ ترک اور اتحادی افواج نے ایک ساتھ کام کرکے نہ صرف ایک منظم قوت ہونے کا ثبوت دیا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ ہم متحد ہوکر داعش کے خلاف لڑ سکتے ہیں اور منبج کے لوگوں کا تحفظ بھی کرسکتے ہیں – انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم امن منصوبے اور مشترکہ کاروائیوں کے مکمل حق میں ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہماری حکمت عملی کامیاب رہے گی –
ترک اور اتحادی افواج کے مشترکہ دستوں کا کمانڈر باہمی رضامندی سے نامزد کیا گیا جس نے ان کی نگرانی کی.
یہ مشترکہ فوجی دستے باقاعدہ مشقوں کا انعقاد کریں گے تاکہ ایک دوسرے کے کام کرنے کےطریقوں سے آگاہی ہوسکے .
اتحادی افواج اور ترکی کی فوجیں جون 2018 سے اب تک منبج میں ساٹھ سے زیادہ علیحدہ علیحدہ مشن انجام دے چکے ہیں.