An official website of the United States government
Here's how you know
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

ArticleCS - Article View

Statement - Urdu | Sept. 27, 2018

امریکی میرین کور کے ایف-۳۵بی نے سینٹکام کے زیر نگرانی علاقے میں پہلا جنگجو حملہ کیا

  

این ایس اے بحرین: امریکی میرین کور کے ایف-۳۵بی لائٹننگ II لڑاکا طیاروں نے افغانستان میں ۲۷ ستمبر کو "آپریشن فریڈمز سینٹینل" کی حمایت میں سینٹکام کے زیر نگرانی علاقے میں پہلا جنگجو حملہ کیا. اس مشن کے دوران ایف-۳۵بی نے زمینی کاروائیوں کی حمایت میں ایک فضائی حملہ کیا، اور اس حملے کو زمینی افواج کے کمانڈر کی طرف سے کامیاب قرار دیا گیا.

امریکی سینٹرل کمانڈ کے بحری بیڑے کے سربراہ وا‏ئس ایڈمرل سکاٹ اسٹرنی نے کہا کہ ایف-۳۵بی طیارے ہماری فضائی اور بحری جنگی  صلاحیتوں میں ایک گراں قدر اضافہ ہیں جو ہمیں میدان جنگ میں واضع برتری دلاتے ہیں – انہوں نے مزید کہا کہ ایسکس ایمفیبیس ریڈی گروپ میں شامل یہ طیارے بین الاقوامی سمندروں سے ہمارے زمینی کاروائیوں میں مدد دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہماری بحری برتری کو قائم رکھنے کا سبب ہیں.

امریکی میرین کے ۱۳ ایکسپڈیشنری یونٹ محاذ جنگ میں شامل ہونے والا پہلا یونٹ ہے جو اے وی – ۸ بی ہیرئیر طیاروں کے جگہ اب ایف-۳۵بی طیارے استعمال کرے گا – میرین کے ۲۱۱ ویں لڑاکا اسکواڈرن میں شامل ایف-۳۵بی طیارے جنگی بحری جہاز یو ایس ایس ایسکس کے ایسکس ایمفیبیس ریڈی گروپ کا حصہ ہونگے.