An official website of the United States government
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

Urdu Press Releases

Urdu | July 29, 2026

امریکی فوجیوں پر حملے کی کوشش کے بعد امریکہ کے اسلامی انقلابی گارڈ کور پر حملے

امریکی مرکزی کمانڈ (سینٹ کام)

ٹیمپا، فلوریڈا — 29 جولائی کو رات 10 بجے (مشرقی امریکی وقت)، امریکی سینٹ کام فورسز نے گزشتہ روز اپنی فوجی تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی لہر کامیابی سے مکمل کی۔

سینٹ کام کے ان حملوں کے دوران ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مقامات اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل ہیں۔

ان حملوں کا مقصد ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے امریکی افواج، تجارتی بحری جہازوں اور خلیجی ممالک کو لاحق خطرات کو مزید کم کرنا تھا۔

28 جولائی کو، پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر اچانک حملہ کرنے کے مقصد سے ایران کی حدود سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے جنھیں روک لیا گیا ۔
خطے میں تعینات 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مکمل چوکس ہیں اور ہر قسم کی کارروائی کے لیےمکمل طور پر تیار ہیں۔