ٹیمپا، فلوریڈا — 15 جولائی کو امریکی افواج نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے اقدامات نافذ کرتے ہوئے ایک خالی تیل بردار جہاز کو بحیرۂ عرب میں اُس وقت ناکارہ بنا دیا جب یہ جہاز ایک ایرانی بندرگاہ کی جانب جا نے کی کوشش کر رہا تھا۔
امریکی فورسز نے کیوراساؤ کے پرچم بردار ایم/ٹی بلمہ کو بین الاقوامی پانیوں میں جزیرۂ خارگ کی سمت جاتے ہوئے مشاہدہ کیا۔ تجارتی جہاز نے متعدد انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔ ایک امریکی طیارے نے جہاز کے اسموک اسٹیک کو ہیل فائر میزائل سے نشانہ بنا کر اسے ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں یہ جہاز ایران کی جانب سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی افواج نے 14 جولائی کو امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام 4 بجے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا وہاں سے روانہ ہونے والی بحری آمدورفت کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی۔ نفاذ کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں، سینٹ کام نے دو تجارتی جہازوں کا رخ موڑا اور ایک متخلف بحری جہاز کو ناکارہ بنا دیا۔
امریکی افواج بحری محاصرے کے مکمل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پوری تیاری اور چوکسی کے ساتھ سرگرم ہیں۔