An official website of the United States government
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

Urdu Press Releases

Urdu | June 5, 2026

سینٹ کام فورسز نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے

امریکی مرکزی کمانڈ

ٹیمپا، فلوریڈا 5 جون کو امریکی فورسز نے ایران سے آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی سمت داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا۔

ایران کی جانب سے کویت اور بحرین کی سمت سات بیلسٹک میزائل داغے گئے اور اس سے چند گھنٹے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز کی طرف داغے جانے والے چار ایرانی یک طرفہ حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا تھا جو خطے میں بحری ٹریفک کے لیے فوری خطرہ بنے ہوئے تھے۔

بعد از آں، امریکی افواج نے مزید سمندری حملوں کو روکنے کے لیے گورک اور جزیرہ قشم پر قائم ایرانی ساحلی نگرانی کے ریڈار ٹھکانوں پر حملے کیے۔

ابتدائی جائزوں کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے سات میں سے چھ میزائلوں کو روک لیا گیا جبکہ ساتواں اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچنے سے متعلق ایرانی دعوے جھوٹے ہیں۔

امریکی سینٹ کام پوری طرح مستعد ہے اور غیر ضروری ایرانی جارحیت کے جواب میں امریکی افواج کے دفاع کے لیے تیار ہے۔