| وائس ایڈمرل ملر نے مشرق وسطی میں امریکی بحریہ کی قیادت سنبھال لی |
منجانب Mass Communication Specialist 1st Class Lewis Hunsaker, US Naval Forces Central Command
خلیفہ بن سلمان پورٹ، بحرین (24 مئی، 2012) – وائس ایڈمرل مارک فاکس کمانڈر، امریکی بحری فوج سنٹرل کمانڈ ، پانچویں فلیٹ، مشترکہ میری ٹائم افواج ، اور وائس ایڈمرل جان ملر، بائیں جانب، یو-ایس-ایس اینٹرپرائیز (سی-وی-این-65) پر قیادت کی تبدیلی کی تقریب کے دوران جنرل جیمز میٹس کو سلوٹ کرتے ہوۓ جو کہ یو-ایس سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر ہیں۔ (یو-ایس بحریہ فوٹو منجانب ماس کمیونیکیشنز سپیشلسٹ فرسٹ کلاس سنتھیا ذی۔ ڈی لیون/ریلیز)
خلیفہ بن سلمان پورٹ، بحرین – کمانڈر، امریکی بحریہ فوج سنٹرل کمانڈ (این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی)/ پانچویں فلیٹ (سی-5 -ایف)/ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی-ایم-ایف) نے 24 مئی کو ائیر کرافٹ کیرئیر یو-ایس-ایس اینٹرپرائیز (سی-وی-این-65) پر قیادت کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی۔ وائس ایڈمرل جان ملر نے وائس ایڈمرل مارک فاکس کو این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی/سی-5-ایف/سی-ایم-ایف کے کمانڈر کی ذمہ داریوں سے باعزت رُخصت کیا۔ مہمان اسپیکر کے طور پر، امریکی مرین کور سے جنرل جیمز میٹس امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر، نے علاقائی اور اتحادی پارٹنر ممالک سے آۓ معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فوجیوں سے امریکی بحریہ کے پہلے کیریئر جوہری جہاز اور کمیشن کے ایک قدیم جہاز کے ہینگر میں خطاب کیا۔ یہ انٹرپرائز کا 22ویں اور حتمی تعیناتی ہے۔ میٹس نے فاکس کی قیادت کے دور میںاین-اے-وی-سی-ای-این-ٹی/سی-5-ایف/سی-ایم- ایف کی بہت سی کامیابیوں کو یاد کیا، جن میں سمندر میں پھنسے 62 جہازوں اور 610 مرینز کی مدد، افغانستان اور عراق میں زمینی فوجوں کو جہازوں کے ذریعے مدد پہنچانا بھی شامل ہے۔ ایڈمرل فاکس، سمندر کے شہزادے، سمندر کے امیر - لفظ 'ایڈمرل' کا انگریزی سےعربی میں ترجمہ کرتے ہوۓ- ایک ساتھی ملاح اور ایک قابل اعتماد معتمد ہیں۔ جنرل میٹس نے کہا کہ "میں نے ان کی آپریشنل فیصلوں کی قابلیت پر پہلے دن سے انحصار کیا ہے۔ وہ ایک اہم مشیر ہیں، ان میں ایک سپائی کی طاقت اور ایک سفارتکار کی تفہیم ہے۔ آپ کا شکریہ، ایڈمرل فاکس آپ ایک بحریہ کے افسر کی روح اصل ہیں۔" جولائی 2010 کے بعد سے، فاکس نے 25،000 سے زیادہ امریکی اور اتحادی سروس ارکان کی قیادت کی ہے جو اس علاقے میں تحفظ فراہم کرنے کے لیۓ مسلسل کام کر رہے ہیں، ُپر تشدد انتہا پسندی کے خلاف دفاع، میری ٹائم سکیورٹی (ایم-ایس-او) آپریشن کو منظم کرنے اور عراقی فریڈم ، آینڈیورنگ فریڈم اور نیو ڈان کے فوجی کاروائیوں کے لئے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ فاکس نے کہا کہ امریکہ اور مشترکہ میری ٹائم افواج کی شراکت اور ان کی موجودگی دنیا کے اس خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے اہم ہے ۔ ہر قوم کی یہاں موجودگی عالمی معیشت کے لئے ضروری ہے۔ فاکس نے آرڈر آف بحرین حاصل کیا، پہلی قسم کا تمغہ، جو ان کو 11 مئی کو دیا گیا گیا تھا عزت ماآب شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، بحرین کی بادشاہت کی طرف سے، دیا گیا تھا۔ فاکس کو یہ ایوارڈ ان کی این-اے-وی- سی-ای-این-ٹی/ سی-5-ایف/سی-ایم-ایف کے کمانڈر کے طور پر ان کی شاندار سروس کے اعزاز میں پیش کیا گیا تھا۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے دوران، انھیں این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی۔ سی5 ایف/سی ایم ایف کمانڈر کے طور پر جولائی 2010 سے مئی 2012 کے دوران غیر معمولی کارکردگی کے لئے شُعبہ بحریہ کا معزز سروس میڈل بھی دیا گیا تھا۔ فاکس کو اب وائس ایڈمرل کے عہدے پر بحریہ کے آپریشنز ، منصوبے اور اسٹریٹجی (این3 /این5) کے لئے کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز کے طور پر واشنگٹن ڈی- سی میں تفویض کیا گیا ہے۔ " ملر نے کہا کہ یہاں ہونا اور دنیا کے بہترین ملاحوں اور مرینز کے عظیم ترین گروپ کے ساتھ خدمت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے ۔ نئے کمانڈر کے طور پر ملر کا مقاصد پورے خطے میں موجودہ تعلقات کو مظبوط بنانا اور نئ شراکتوں کو قائم کرنا ہے۔ ملر نے کہا کہ اتحاد قائم کرنا ہمیشہ سے اہم رہا ہے ۔ یہ ہمارا کام ہے کہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھا جاۓ، اور ہم ایسا بہت سے اتحادی شراکت دار، جو ہمارے ساتھ ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں، کے ذریعے کرتے ہیں۔ این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی/سی-5- ایف/سی-ایم-ایف کی ذمہ داری کے علاقے میں تقریباً 2.5 ملین مربع میل پانی شامل ہے اور اس میں خلیج عرب، خلیج عمان، بحیرہ احمر اور بحر ہند کے حصے شامل ہیں۔ یہ 20 ممالک پر مشتمل ہے، جس میں تین اہم چیک پوائنٹ آبناۓ ہرمز، نہر سوئیز اور یمن کے جنوبی سرے پر آبنائے باب المندب شامل ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















