صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | یو ایسس ایس آسکر آسٹن کی جانب سے سمندر میں پھنسے ہوئے ایرانی فوجیوں کی مدد
یو ایسس ایس آسکر آسٹن کی جانب سے سمندر میں پھنسے ہوئے ایرانی فوجیوں کی مدد
منجانب , Combined Maritime Forces
101118-N-3237L-005
یو ایس ایس آسکر آسٹن نے 18 نومبر کو خلیج عرب میں جان بچانے والی کشتی میں پھنسے دو ایرانی فوجیوں کو ڈھونڈ کر انہیں محفوظ مقامات تک پہنچا دیا۔

یو ایس ایس آسکر آسٹن، خلیج عرب 18 نومبر 2010 - یو ایس ایس آسکر آسٹن DDG 79 نے 18 نومبر کو خلیج عرب میں جان بچانے والی کشتی میں پھنسے دو ایرانی فوجیوں کو ڈھونڈ کر انہیں محفوظ مقامات تک پہنچا دیا۔

بحرین کے معیاری وقت کے مطابق برطانیہ بحری درآمد برآمد کی تنظیم UKMTO نے صبح تقریباً 3:30 بجے مشترکہ بحریہ ٹائم فورسز(CMF) سے رابطہ کیا کہ انہیں ایک تجارتی جہاز سے اطلاع دی گئی ہے کہ انہوں نے جان بچانے والی ایک کشتی سے امدادی شعلہ نکلتے دیکھا ہے۔ CMF نے مشترکہ ٹاسک فورس CTF 152 سے رابطہ کیا جس نے مذکورہ کشتی تلاش کرنے کے لیے آسکر آسٹن کو روانہ کر دیا۔

آسکرآسٹن نے صبح تقریبا 5:00 بجے ایرانی پانیوں سے لگ بھگ 1,000 گز دور جان بچانے والی اس کشتی کو ڈھونڈ نکالا۔ پریشان حال فوجیوں کو کھانا اور پانی دینے کے بعد آسکرآسٹن کی ایک ہوا بھرنے والی کشتی نے جان بچانے والی کشتی کو قریب کھینچا تا کہ جائزہ لیا جا سکے کہ آیا فوجیوں کو مزید امداد کی ضرورت ہے یا نہیں۔

CMF نے عمان کی بحریہ سے رابطہ کر کے ان سے مدد طلب کی کہ وہ ایرانی کوسٹ گارڈ کو اس کشتی کے محل وقوع سے آگاہ کریں۔

ان دو فوجیوں کے مطابق ان کی بادبانی کشتی گزشتہ رات ڈوب گئی تھی اور انہیں عملے کے باقی افراد کے بارے میں کچھ علم نہیں۔

آسکر آسٹن دوپہر 12:30 بجے تک موقعے پر موجود رہا جب تک ایرانی کوسٹ گارڈ کی امدادی کشتی نے ان فوجیوں کو جائے حادثہ سے اٹھا لیا۔

CTF 152 مستقبل کی کاروائی آفیسر لیفٹیننٹ کیڈر سٹیوو آنسیونی (Steve Ansuinni) کہتے ہیں کہ اس واقعے میں جو مدد اور ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے وہ CTF 152 کے اہلکاروں کے درمیان تربیت اور رابطے کی بہترین مثال ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان فوجیوں کی جان بچانے کے لیے ایرانی کوسٹ گارڈ سے رابطہ قائم کر پائے۔

ایرانی کوسٹ گارڈ نے مدد اور تعاون فراہم کرنے پر آسکر آسٹن کا شکریہ ادا کیا اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,161+