| یو ایس ایس ہیلی برٹن کی جانب سے یمنی جہاز کی مدد |
|
منجانب Ensign David Taylor, USS Halyburton Public Affairs یو ایس ایس ہیلی برٹن، سمندر میں - 3 فروری 2011 - یو ایس ایس ہیلی برٹن ایف ایف جی 40 نے 28 جنوری کو 10 روز سے سمندر میں بھٹک جانے والی یمنی کشتی کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ ہیلی برٹن انسدادِ قذاقی کے اپنے معمول کے گشت پر تھی جب اس کے عملے نے دور سے چند ماہی گیروں کو ہاتھ ہلاتے دیکھا۔ عملے کے ایک امدادی کشتی پر ٹیم کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا جس میں عملے کے 10 افراد سوار تھے۔ ٹیم کو معلوم پڑا کہ کشتی کا انجن خراب ہو چکا ہے اور اسے مرمت کی ضرورت ہے۔ جس دوران ہیلی برٹن کشتی کو کھینچ کر یمنی پانیوں کی طرف لا رہی تھی ٹیم نے اس کا انجن مرمت کر دیا۔ ہیلی برٹن نے ماہی گیروں کو پانی اور کھانا بھی دیا جبکہ اس کے طبی عملے نے ان افراد کا معائنہ بھی کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا۔ ٹیم انجن کو چالو کرنے میں کامیاب رہی اور کشتی کے کپتان کو اعتماد تھا کہ وہ اب یمن کی بندرگاہ تک پہنچ جائیں گے۔ ہیلی برٹن فیفتھ فلیٹ ایریا میں تعینات ہے اور علاقے میں انسدادِ قذاقی اور سکیورٹی آپریشنز انجام دیتی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















