صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | یو ایس ایس سینٹ جارج کی جانب سے ایرانی میرینز کی مدد
یو ایس ایس سینٹ جارج کی جانب سے ایرانی میرینز کی مدد
منجانب , USS Abraham Lincoln Strike Group Public Affairs Office
060228-N-4776G-187
یو ایس ایس کیپ سینٹ جارج، خلیج فارس 3- فروری 2011 - گائیڈڈ میزائل کروزر یو ایس ایس کیپ سینٹ جارج سی جی 71 نے 31 جنوری کو ایک ایرانی ڈائو کی جانب سے مدد کی کال موصول ہونے پر انہیں مصیبت سے نکالا۔

یو ایس ایس کیپ سینٹ جارج، خلیج فارس 3- فروری 2011 - گائیڈڈ میزائل کروزر یو ایس ایس کیپ سینٹ جارج سی جی 71 نے 31 جنوری کو ایک ایرانی ڈائو کی جانب سے مدد کی کال موصول ہونے پر انہیں مصیبت سے نکالا۔

کیپ سینٹ جارج پر سوار بیج واچ سٹینڈرز نے صبح 8 بجے لگ بھگ آٹھ میل دور سے ماہی گیروں کی ایک کشتی سے امداد کی کال موصول کی۔

کال موصول ہونے پر کیپ سینٹ جارج نے صورتحال جانچنے کے لیے ایک امدادی ٹیم روانہ کی تا کہ کشتی پر سوار عملے کے چھ ایرانیوں کی مدد کی جا سکے۔

امدادی ٹیم نے ڈائو کے پانی نکالنے والے پمپ مرمت کرنے کی کوشش کی لیکن پانی کو روکنے میں ناکام رہے۔ کشتی کا ڈوبنا جاری رہا تو ماہی گیروں کو امدادی کشتی آر ایچ آئی بی میں منتقل کیا گیا۔

کیپ سینٹ جارج کے طبی عملے نے تمام ماہی گیروں کو معائنے کے بعد صحت مند قرار دے دیا اور انہیں ایرانی کسٹم کی ایک کشتی میں منتقل کر دیا گیا جو علاقے میں گشت کر رہی تھی۔

یو ایس ایس کیپ سینٹ جارج کو ابراہام لنکن کیرج سٹرائک گروپ کے ساتھ امریکی پانچویں فلیٹ کی سمندری رقبے کی سکیورٹی کاروائی اور تعاون کے لے تعینات کیا گیا ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,151+