صفحہ اول | خبریں | خبریں | بحری قَذّاقی کے خلاف مشق میں امریکہ اور چین نے مل کر کام کیا
بحری قَذّاقی کے خلاف مشق میں امریکہ اور چین نے مل کر کام کیا
منجانب , USS Winston S. Churchill (DDG 81) Public Affairs

خلیج عدن (19 ستمبر، 2012) – تباکن راہنمودہ میزائیل یو-ایس-ایس ونسٹن ایس چرجل (ڈی-ڈی-جی 81) اور امریکی بحریہ کے دوسرے اثاثوں نے 17 ستمبر کو افریکہ کے مشرقی علاقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (بحریہ) پی-ایل (این) کے عناصر کے ساتھ مل کر بحری قذاقی کے انسداد کی مشق میں حصہ لیا۔

یہ مشق، امریکہ اور چین کے درمیان منعقد کی گئی تمام مشقوں میں سے پہلی دو طرفہ انسداد قذاقی کے خلاف مشق تھی، جس میں ونسٹن ایس۔ چرچل کو پی-ایل-اے(این) فریگیٹ یی یینگ (ایف-ایف 548) کے ساتھ جوڑا گیا تھا تاکہ اکٹھے دورے، جہاز پر چڑھنا، تلاش اور قبضہ (وی-بی-ایس-ایس) کی تربیتی کاروائیاں کی جا سکیں۔

اس مشق کا مقصد مشتبہ کشتیوں کا پتہ لگانے، بورڈنگ اور تلاش میں مل کر کام کرنے کی باہمی صلاحیتوں اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں چینی اور امریکی بحریہ کے اثاثوں کی قذاقی کشتیوں سے لڑنے کی صلاحیت پر زور دینا تھا۔

کوموڈور کرس ڈی۔ سٹون، جو ونسٹن ایس۔ چرچل کی کمانڈنگ افسر ہیں، نے کہا کہ "قذاقی بحری آزادی، اقتصادی سلامتی، اور تمام قوموں کے ملاحوں کے لیۓ خطرہ ہے۔ اس طرح کی باہمی مشقیں بین الاقوامی برادری کے تعاون پر مبنی ارادے کا مظاہرہ کرتی ہیں اور خطرے کا مقابلہ کرنے میں کثیر القوامی افواج کے مہارت میں اضافہ کرتی ہیں" ۔ "ہمیں مشترکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجوں کا سامنا ہے، اور مشترکہ تربیت کرنے سے ہم ان سے نمٹنے کے قابل ہیں۔"

دونوں بحری جہازوں سے وی-بی-ایس-ایس ٹیموں نے ونسٹن ایس۔ چرچل پر چڑھنے کا مظاہرہ کیا، جو ایک قذاق کشتی کی نقل تھی۔ امریکہ اور چین ایک مشترکہ ٹیم کے طور پر اس کشتی پر چڑھے اس کے بعد ٹیم نے کامیابی سے جہاز کی تلاشی لی اور اداکار مرینز کو مدد فراہم کی۔

شرکاء نے محسوس کیا کہ یہ تربیت بامعنی تھی، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتے ہوۓ۔

لیفٹیننٹ جے۔ جی۔ ایڈورڈ آر۔ کیلم، جو ونسٹن ایس۔ چرچل کی وی۔ بی۔ ایس۔ایس ٹیم کے لیے بورڈنگ افسر ہیں، نے کہا کہ "چینی ملاحوں کے ساتھ بات چیت کرنا اور ایک نازک ماحول میں تعاون کرنا دلچسپ تھا ۔ جب بھی ہم کسی غیر ملکی فوج کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو ہمیں اس کام کو انجام دینے کا ایک مختلف نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔ تاہم، انسداد قذاقی کے ایک فریم ورک میں چین کے ساتھ بحری سکیورٹی کے لئے تعاون ایک نادر موقع ہے اور ایک حقیقی کامیابی ہے۔"

مشق کے بعد، دونوں بحریہ سے رہنماؤں نے بورڈنگ کے عناصر پر گفتگو کی یہ جاننے کیلئے کہ مستقبل میں بھی کس طرح بہتر طریقے سے ساتھ مل کر کام کیا جاۓ۔

امریکی اور چینی رہنماؤں نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہ تربیت دونوں تعاون پر مبنی تعلقات پیدا کرنے اور قذاقی کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار کو واضع کرنے کے لیۓ کتنی اہم اور فائدہ مند تھی۔

سٹون نے کہا کہ " ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر تربیت کرنے اور ان تعلقات کو قائم کرنے کے موقعے، جو ہمیں مل کر قذاقی کے خطرے کا سامنا کرنے کے لئے کام کرنے کی اجازت دے گا، کے لیۓ شکر گزار ہیں ۔ ساتھی ملاحوں کے طور پر ہم اپنے چینی ہم منصبوں، جو ہمارے اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر سمندر کو محفوظ رکھنے کے لئے کام کر رہے ہیں، کے معترف ہیں۔"

 

ونسٹن ایس۔ چرچل فی الحال یو ایس 5ویں فلیٹ کی ذمہ داری کے علاقے میں سمندری سکیورٹی آپریشنز، تھیٹر سکیورٹی تعاون کی کوششوں، اور آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کے مشن میں مدد کے لیۓ تعینات ہے۔

 

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 19 times

فیس بُک پر دوست
33,142+