صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | امریکہ نے امدادی فنڈ برائے اتحاد 2009 جاری کردیا ہے
امریکہ نے امدادی فنڈ برائے اتحاد 2009 جاری کردیا ہے
منجانب , U.S. Embassy, Islamabad, Pakistan

اسلام آباد، پاکستان (3 مئی ، 2010) -  امریکہ نے2009 میں متشدد انتہاپسندوں کے خلاف کئے گئے خلافِ بغاوت آپریشن انجام دینے کے دوران ہونے والے بعض اخراجات کی بابت آج حکومتِ پاکستان کو$656  ملین ڈالر کی رقوم کی منتقلی کے کام  کو مکمل کردیا.

 

ان بازادائیگیوں جنہیں امدادی فنڈز برائے اتحاد  (CSF) کہا جاتا ہے کا مقصد پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں مدد دینا اور پاکستان اور اس علاقے میں امن اور استحکام کے باہمی مشترکہ اہداف کو پورا کرنا ہے۔

 

امریکہ نے 2001 میں امدادی فنڈ برائے اتحاد کو  انتہاپسندوں کے تشدد کے خلاف لڑائی میں پاکستان سمیت 27  اقوام کی جانب سے کئے جانے والے بعض اخراجات کو پورا کرنے کی خاطر قائم کیا تھا۔  امریکہ نے 2001 سے پاکستان کو تقریباً $7.2  بلین ڈالر کی باز ادائیگی کی ہے۔ CSF کی آخری ادائیگی پاکستان کو جنوری میں کی گئی تھی اور اس میں سال 2008 کے لئے پاکستان سے موصول شدہ تمام توثیق شدہ دعویٰ جات کے لئے$349  ملین  شامل تھے۔ CSF کے2009 کے اضافی دعویٰ جات پر کارروائی کی جارہی ہے  جس کے نتیجے میں اضافی ادائیگیاں ہو سکتی ہیں۔

 

 CSF کی باز ادائیگیوں کے علاوہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان کے لئے کل شہری او ر سیکوریٹی اعانت $4  بلین سے زائد بنتی ہے۔ اس اعانت میں طبی امداد اسکولوں کی تزئین, نو پلوں اور کنوؤں کی تعمیر, خوراک کی تقسیم زرعی اور تعلیمی منصوبے شامل ہیں۔ سیکوریٹی کے لئے خصوصی امداد میں 14 ایف 16-طیارے ، 10 ایم آئی-  17ہیلی کاپٹرز، پاکستان کی فرنٹئیر کوروں کے لئے 450 گاڑیاں پاکستان کی سیکوریٹی افواج کے لئے سینکڑوں شب دید چشمے دن/رات کو استعمال ہونے والی دور بینیں، ریڈیوز، اور ہزاروں حفاظتی صدریاں اور ابتدائی طبی امداد کی اشیاء شامل ہیں۔ امریکہ نے 370 سے زائد فوجی افسروں کو  قیادت اور ترقی کے ایک وسیع  سلسلے کے پروگرواموں کی تربیت بھی فراہم کی جن میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی,  جاسوسی، سامان رسد، طبی، پرواز کے دوران حفاظت اور عسکری قانون جیسے موضوعات شامل تھے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+