| امریکی بحریہ فورسز نے مصیبت زدہ جہاز رانوں کی مدد کی |
منجانب , US Naval Forces Central Command شئیرمتعلقہ خبریں
بری بحری یُو ایس ایس کارٹر ہال LSD 50 کے جہاز ران مچھلی کا شکار کرنے والے ایک جہاز میں سوار ہو رہے ہیں تاکہ وہ زخمی جہازران کو طبی امداد فراہم کریں۔ ماہر ابلاغیات درجہ سوئم کرسٹن ایل گرور کی طرف سے جاری کردہ امریکی بحریہ کی تصویر
مناما: بحرین: 10 جنوری 2011 ۔ امریکی بحری جہازوں نے یکم جنوری سے لے کر اب تک امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کے علاقے میں دو جہازوں کے عملے کے اراکین کو طبی امداد فراہم کی۔ بحری جہاز امریکی کارٹر ہال ایل ایس ڈی 50 نے 2 جنوری کو عرب خلیج میں مچھلی کا شکار کرنے والی ایک بھارتی کشتی کے عملے کے رُکن کو طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں اس ہفتے، مشترکہ ٹاسک فورس سی ٹی ایف 151 اور قزاقی مخالف مشن مشترکہ بحری فورسز[سی ایم ایف] میں تعینات یو ایس ایس میمسن ڈی ڈی جی 92 نے شائلز سے 400 سمندری میل شمال کی طرف، صومالیہ کے ساحل سے ذرا دور، مچھلی پکڑنے والے ایک ایرانی جہاز پر سوار آدمی کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔ یو ایس ایس کارٹر ہال کے نگرانوں نے مشاہدہ کیا کہ جہاز پر سوار ایک آدمی ہاتھ لہرا رہا تھا اور مدد کے لیے اشارہ کر رہا تھا۔ کارٹر ہال نے فوری طور پر معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک امدادی ٹیم روانہ کی۔ ٹیم نے دیکھا کہ ایک زخمی پڑا ہوا ہے جس کے دائیں بازو پر شدید ذخم ہیں۔ مصیبت زدہ جہاز کے عملے کا اہلکار اُس وقت زخمی ہوا جب مرمت کرتے ہوئے اُس کی قمیض جہاز کے انجن کے پنکھے میں پھنس گئی تھی۔ یُو ایس ایس کارٹر ہال کے طبی افسر، لیفٹیننٹ، ڈسٹن لورینٹیز نے کہا کہ زخم کی شدت اور نوعیت کو مدنظر رکھا جائے تو آدمی سنگین مشکلات میں بھی مبتلا ہو سکتا تھا۔ کارٹر ہال کی طبی ٹیم ضرورت مند افراد کو فوری اور اچھا علاج فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ 5 جنوری کو یُو ایس ایس میمسن کی ایک طبی ٹیم نے مچھلی کا شکار کرنے والے ایک ایرانی جہاز میں سوار ایک 15 سالہ لڑکے کا علاج کیا۔ اُس کے زخم اتنے شدید نہیں تھے اور اُس کی حالت ایسی نہیں تھی کہ اُسے کام کرنے سے روکا جائے۔ شاہی نیوی مشترکہ بحری فورسز کے ترجمان، لیفٹیننٹ سُو سے تھامسن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مشترکہ بحری فورسز ایک مرتبہ پھر ہنگامی حالات میں انسانیت دوست امداد فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے۔ تمام قوموں کے جہاز ران ایک دوسرے کی مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور یہ موقع اس سے مبّرا نہیں تھا۔ ہمیں اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ اس لڑکے کے زخم گہرے نہیں ہیں اور وہ اپنے عملے کے اراکین کے ساتھ رہ سکتا ہے۔ کارٹر ہال کیئر سارج بر بحری تیار گروہ [اے آر جی] کا حصہ ہے جو کہ بحری حفاظتی کارروائیوں کی معاونت کرتا ہے اور مشترکہ حفاظتی کوششوں کے لیے تھیٹر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کیئر سارج بری بحری تیار گروپ [اے آر او] امریکی مرکزی کمان کے لیے ایک تھیٹر محفوظ فوج کے طور پر کام کر رہا ہے۔ مشترکہ ٹاسک فورس سی ٹی ایف151 کا کام قزاقی کو روکنا، اُسے ختم کرنا، دبانا، تمام اقوام کے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ایڈن اور سومالی بندرگاہ کی خلیج میں جہازرانی کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ نیٹو اور یورپی بحری فورسز کے ساتھ مل کر مشترکہ ٹاسک فورس[سی ٹی ایف] 151 بین الاقوامی سفارشاتی سفری راستہ پر گشت کرتی ہے اور قزاقی جو کہ جہازرانی کی صنعت بن چکی ہے، اِس سے بچاؤ کے لیے بہتر انتظآمی مشقوں کی مدد کرتی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















