| امریکی فوجی پاکستان میںجان بحق |
منجانب , U.S. Central Command شئیرمتعلقہ خبریںاسلام أباد – أج صوبہ سرحد کے علاقے شمال مغرب کی تحصیل لوئر دیر میں تین امریکی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئے۔مزید دو اور سروس اہلکار بھی ایک نصب کئےگئےبم کے دھماکے میں زخمی ہو گئے۔ امریکی اہلکاروں کا تعلق محکمہ دفاع کے دفتر سے تھا، جو کہ پاکستان میں اجتماعی امور کی تربیت کے لیے پاکستانی حکومت کے مدعو کرنے پر ائے تھے۔ یہ اہلکار اُس سکول کی افتتاخی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے جا رہے تھے جو کہ حال ہی میں امریکہ کی مالی مدد سے تکمیلِ نو تک پہنچا تھا۔ سنیٹرل کمانڈ کے اطلاعات کے کمانڈر، ایڈمرل حال پٹمن نے کہا کہ یہ حملہ ان دہشت گردوں کے بےپناہ تشدد اور عورتوں اور بچوں کی ذندگیوں کےساتھ بےحس رویے کی دلیل تھا۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ امریکی فوجی پاکستان میں حکومت کی درخواست پر تربیت کاری اور امریکہ اور پاکستان کی حمایت کے لئے أے تھے اور یہ خوفناک حملہ اس شراکت کار کو دل برداشتہ نہیں کر سکتا ہے۔ اُن لوگوں سے جو زخمی ہوے اور وہ معصوم لوگوجو جاں بحق ہوئے، اُن کے اہل و عیال سے ہم شدید ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکی جابحق ہونے والوں کے نام اُن کے قریب رشتے داروں کو مطلع کرنے کے بعد نشر کئے جایئں گے۔ اِن کے نام امریکہ کے محکمہِ دفاع کی ویبسائٹ http://www.defense.gov پر شائع ہوں گے۔ یہ نشریات اُن کے اہل و عیال کو مطلع کرنے کے 24 گھنٹوں کے بعد ویبسائٹ پر ظاہر ہوں گی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لے جایا جا چکا ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















