| امریکہ، جی-سی-سی اقوام کی دفاعی تعاون کی مشقوں کا قطر میں آغاز |
شئیرمتعلقہ خبریں
مرین میڈیم ٹلٹ روٹر سکوارڈن (وی-ایم-ایم) 266 (ری انفورسڈ)، 26 ویں مرین مہماتی یونٹ (ایم-ای-یو) کو تفویض سی-ایچ 53 ای سوپر سٹالین، 18 اپریل، 2013 کو یو-ایس-ایس سین انتونیو (ایل-پی-ڈی 17) کے عرشے پر سے اڑنے کی تیاری کرتے ہوۓ۔ 26 ویں ایم-ای-یو کیئرسارج ایمفیبیئس ریڈی گروپ کے ایک حصے کے طور پر 5ویں بیڑے سے یہاں تعینات ہے۔ (فوٹو منجانب لانس کارپورل ہوان ہنریک اوونگس، 26 ویں ایم-ای-یو کامبیٹ کیمرہ/ریلیزڈ)
دوحہ، قطر - امریکی افواج نے ایگل ریزالوو، ایک سالانہ کثیر جہتی بحری، زمین اور فضائی مشق، شروع کرنے کے لئے آج اپنے قطری میزبان اور خلیج تعاون کونسل کی علاقائی شراکت داروں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ مشق21 اپریل سے 6 مئی تک، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین بھر میں مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے۔ ایگل ریزالوو کثیر الاقومی واقعہ ہے جس کو تعاون پر مبنی دفاع کی حمایت کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سال کا منظرنامہ: مربوط فضائی اور میزائل ڈیفنس سسٹم؛ نتیجے کا انتظام؛ اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت؛ انسداد دہشت گردی، کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجکل اور غیر فعال ایٹمی ہتھیاروں سے دفاع، اور پابندی اور سرحدی سلامتی پر توجہ دے گا۔ ایگل ریزالوو مشق امریکی مرکزی کمان کی جی-سی-سی علاقائی شراکت داروں اورعلاقائی سلامتی اور استحکام کے لیۓ مشترکہ کوششوں لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ میجر جنرل رابرٹ کیٹالانوٹی، امریکی سینٹکام کے مشقوں اور تربیت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ " ایگل ریزالوو 1999 میں اپنے قیام کے آغاز سے ہی ہمارے خلیجی ساتھی ممالک کے ساتھ امریکی سینٹکام کی مشق رہی ہے. یہ مشق ہمارے فوجی دستوں کو مختلف اقسام کے انظباط زمینی، سمندری، اور فضائی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ ہمارا مقصد ایسے تعلقات اور صلاحیتوں کی تعمیر جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاۓ گا اور خطے کے استحکام میں اضافہ کرے گا۔ ہم مشق کی میزبانی کے لئے اور 14 حصہ لینے والے ممالک کو عالمی معیار کے مقامات اور حمایت فراہم کرنے کے لئے قطر کے شکر گزار ہیں۔" باقاعدگی سے شیڈول کی گئی مشقوں مثلاً ایگل ریزالوو امریکی افواج کو خطے میں طویل مدتی امن کو فروغ دیتے ہوۓ اپنے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے، حصہ لینے، اور ان سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایگل ریزالوو کثیر جہتی فورسز کو مہارت بڑھانے، تعاون کی سطح بڑھانے، سمندری صلاحیتوں کو بڑھانے، طویل مدتی علاقائی استحکام کو فروغ دینے، اور انٹرآپریبلٹی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تمام فوجی شعبوں سے تقریباً2000 امریکی فوجی اہلکاروں بشمول امریکی فضائیہ، بحریہ اور مرین کور کے ہوائی جہاز اور بحری جہاز مشق میں شرکت کریں گے۔ ایگل ریزالوو مشق 13 کے بارے میں معلومات www.centcom.mil اور http://www.dvidshub.net/feature/EagleResolve سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ سوالات پوچھنے کے لیۓ امریکی مرکزی کمان کو اس نمبر پر (813) 529-0220 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 





















