| امریکی فوج کی جانب سے ایس/ وی کوئیسٹ پر گولہ باری کا جواب |
منجانب CENTCOM Public Affairs
ٹیمپا، فلوریڈا 22 فروری 2011 ۔ آج تقریباً صبح کے 1 بجے کے قریب جب چار امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قذاقوں کے ساتھ مذاکرات جاری تھے تو امریکی فوج نے یرغمالیوں کے جہاز ایس/ وی کوئیسٹ پر گولہ باری پر جوابی کارروائی کی۔ جوابی کارروائی کے بعد یرغمالیوں کے جہاز، کوئیسٹ پر پہنچنے کے بعد فورسز پر انکشاف ہوا کہ چاروں یرغمالیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ طبی امداد فراہم کرنے کے باوجود چار یرغمالی جان کی بازی ہار گئے۔ امریکہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز این میٹس نے اس حوالے سے کہا کہ ہمیں کوئیسٹ پر ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہے۔ جوابی کارروائی کے دوران فورسز کوئیسٹ میں چھپے ہوئے قذاقوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی جس میں دو قذاق مارے گئے جبکہ 13 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دو قذاق پہلے ہی امریکی فوج کی حراست میں تھے۔ امریکی فوج کو ہلاک ہونے والے دو قذاقوں کی باقیات بھی مل گئی ہیں۔ یہی سمجھا جا رہا ہے کہ ایس/وی کوئیسٹ کو ہائی جیک کرنے میں 19 قذاق ملوث تھے۔ اس کے قذاقوں کی زد میں آنے کے بعد امریکی فوجی تقریباً 3 روز سے ایس/وی کوئیسٹ پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ امریکی بحریہ نے ایس/ وی کوئیسٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جوابی فورس ترتیب دی: ایئر کرافٹ کیرئیر یو ایس ایس انٹرپرائز) سی وی این (65، گائیڈڈ میزائل کروزر یو ایس ایس لیٹی گلف ) سی جی (55، گائیڈڈ میزائل تباہ کرنے والے یو ایس ایس سٹریٹ )ڈی ڈی جی (104 اور یو ایس ایس بلک لی ڈی ڈی جی 84 شامل تھے۔ ان جہازوں کو خطے میں سمندری سکیورٹی اور کاروائی دیرپاہ آزادی اور نئی صبح میں معاونت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سوالات 813-827-5895 پر امریکی مرکزی کمان سے پوچھے جا سکتے ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















