| امریکہ کی لبنان کو طبی مہارت اور فوجی سامان کی فراہمی |
منجانب , U.S. Embassy, Lebanon شئیرمتعلقہ خبریںبیروت، لبنان (6 اپریل، 2010) اپریل 2010 کے اوائل میں امریکی حکومت نے لبنانی مسلح فورسز (ایل اے ایف) سے مشترکہ امریکی فوج اور ( ایل اے ایف) کی طبی ٹیم کے دورے کی مدد سے تعلقات استوار کیۓ۔
امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) کی کمانڈ سرجن ٹیم جو کہ امریکی فوجی طبی ماہرین پر مشتمل ہے نے ایل اے ایف میں اپنے ہم منصب افراد سے ملاقات کی اور پورے ملک میں بہت سی ایل اے ایف طبی سہولتوں کا دورہ کیا۔ امریکی میڈیکل آفیسرز ایل اے ایف میں اپنے ہم منصب افراد کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے بہت متاثر ہوۓ، جو لبنانی سپاہیوں اور اپنے مریضوں کو بہترین طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لۓ پرعزم ہیں۔ امریکی اور لبنانی ڈاکٹروں کی دونوں ٹیموں نے اپنے تجربوں پر تبادلہء خیال کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دو طرفہ تربیت کرنے کے مواقعے دستیاب ہوں گے۔ امریکہ ایل اے ایف کو ان کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس مدد میں ایل اے ایف کی طویل مدتی ضروریات کو پورا کرنے کے لۓ تربیت اور سامان شامل ہے جن کی شناخت لبنانی حکومت نے اپنے پانچ سالہ منصوبہ میں ایل اے ایف کے لبنانی شہریوں کے تحفظ، انسداد دہشت گردی اور پورے ملک میں اپنے فرائض انجام دینے کے لۓ کی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















