| امریکہ کی مرکزی کمان کے کمانڈر کا دورہ بشکک |
منجانب , U.S. Dept of State شئیرمتعلقہ خبریںبشکک، کرغزستان 17 نومبر 2010 - امریکہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میتھس Gen. James Mattis نے آج کرغزستان کا پہلا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل میتھس نے صدر اوتنبیفا Otunbayeva، وزیرِ دفاع ابیبلا کدبیردیف Abibilla Kudaiberdev، سٹیٹ کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کے چیئرمین جنرل لیفٹیننٹ کینشبک دشنبے Keneshbek Dushebayev اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں سے قبل، میتھس نے شہر اور یہاں کے باسیوں کے بارے میں جاننے کے لیے بشکک کی سیر کی۔ اپنے دورے میں سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران کمانڈر نے کرغز رہنمائوں کے خیالات سنے اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر ان کی رائے لی۔ میتھس نے مواصلاتی مرکز اور افغانستان میں اتحادی کوششوں اور کرغزستان کے کردار کو سراہا۔ دو طرفہ رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور جیسے کہ تربیت اور امریکی کاروائیوں کے اقتصادی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ میتھس نے مواصلاتی مرکز کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران امریکی فوجیوں کے ساتھ گزارا اور فوج کے انسانی امدادی منصوبوں، جیسے کہ بشکک کے نزدیک سکولوں کی تعمیر نو و بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















