صفحہ اول | خبریں | خبریں | امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر نے قاہرہ میں ملاقات کی
امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر نے قاہرہ میں ملاقات کی
منجانب U.S. Embassy - Cairo

قاہرہ [ ستمبر 21،2011] امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میٹس مصر کی فوجی قیادت سے صلاح مشورہ اور ملاقات کرنے کے بعد روانہ ہو گئے۔ میٹس نے مصر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عنان اورفوج کے سربراہ فیلڈ مارشل طنتاوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں مصر کے لوگوں اور اسکی حکومت سے حال میں پیش آنے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

جنرل میٹس نے دونوں ممالک کی افواج کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مصر سے دوستی بہت اہم ہے اور میں مصری فوج کو داد دیتا ہوں کہ انھوں نے قانون کو بحال اور قائم دائم رکھنے کی کوشش کی اور یہ کہ وہ بہت عرصے سے صنائ میں ایسا ہی تخفط فراہم کر رہے ہیں۔ جنرل میٹس نے خطے میں پیش آنے والی مشکلات اور فوجی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں مصر میں پیچیدہ قسم کے اندرونی اور بیرونی مسائل سے مزید روشناس ہوا ہوں۔ مصری فوج ایک تجربہ کار فورس ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس قوم کی محافظ بن کر اس کے سیاسی طرز عمل کی حمایت کرتی رہے گی۔ میٹس نے تیرہ ماہ پہلے جب سینٹکام کی کمانڈ سنبھالی تھی، اس وقت سے مصر میں یہ انکا پانچواں دورہ ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+