| سعودیہ عرب میں منعقد ہونے والے عالمی سمپوزیم برائے فضائی دفاع کے موقع پر امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر نے خطاب فرمایا |
|
منجانب , CENTCOM Public Affairs عالمی سمپوزیم برائے فضائی دفاع ISAD 2020 + جنرل جیمز این ماٹس کے تاثرات، کمانڈر امریکی مرکزی کمان 17 اپریل 2011 جدہ، سعودی عربیہ
جناب اعلیٰ شہزادہ خالد بن سلطان جنرل الحسین سیکرٹری جنرل۔ جی سی سی ڈاکٹر ال زایانی حضرات والا ساتھی جرنلوں اور آفیسروں ساتھیوں دوستوں
یہاں حاضر ہونا لائق عزّت اور فخر کی بات ہے۔ میں سعودیہ کی شاہی فضائی دفاع کی افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خاص طور پر ان کے کمانڈر لفٹیننٹ جنرل الحسین کی احسان مندی کا کہ انھوں نے مجھے یہاں مدعو کیا۔ ہم سب کے سب میزائل دفاع میں اپنے انتہائی مفاد میں ہم آہنگ ہیں کیونکہ ہم سب اپنے شہریوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ ہمیں ایک ہی طرح کے مسائل میں حفاظتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ میں سینٹکام کی ترجیحات کے بارے میں بات کروں گا۔
اگر نیٹو اور روس میزائل دفاع پر تعاون کرسکتے ہیں، تو آج یہاں موجودہ نمائندہ قوموں کے لئے میرا یہ چیلنج ہے کہ آئیں ہم بھی ایسا ہی کریں۔ ہمارا مشترکہ ہدف علاقائی امن اور ایک نئے دورمیں مستحکم ہونا ہے جبکہ کسی ملک سے فائر کیا جانے والا میزائل عالمی بحری وسعتوں سے پرواز کرتا ہوا، کسی دوسرے ملک اور اس خطہ کے کسی تیسرے ملک کی سرزمین سے اس سے بھی کم وقت میں گزرجاتا ہے جتنی کہ مجھے آج کی صبح اپنی یہ تقریر کرنے میں لگی ہے۔
اس دور میں کوئی قوم تنہا اپنی حفاظت نہیں کرسکتی۔ وہ جسے سیکرٹری جنرل الزایانی نے زیرک معاونت سے تعبیر کیا کہ معلومات کا تبادلہ، باہمی امداد اور ہم آہنگ نظام کو بھروسے پر لازمی استوار کرنا چاہیئے۔ ہم باہمی اتحاد اور اپنی بڑھتی ہوئی مشترکہ دفاعی صلاحیت سے اس مقصد کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں، ہم سب حفاظت اور استحکام کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دے سکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مشترکہ فضائی اور میزائل دفاع IAMD محفل میں میری انتہائی اوّلین ترجیحات میں سے ایک رہے گا اور مشرق وسطیٰ اور یورپ میں ہمارے ساتھیوں کی حفاظت کے لئے یہ سیکرٹری دفاع کی پالیسیوں میں سے ایک بنیادی ستون بھی ہے ۔ ہمیں اس اگلی صدی میں داخلے کے ساتھ ساتھ اس تعاون پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے جو کہ پہلے ہی رونما ہو رہا ہے اور مزید زیرک اور متفرق۔پہلوؤں والی رسائی کو فروغ دے گا۔
ایک بار پھر، سیکرٹری جنرل الزایانی کا حفاظت، جدّت اور واپس لوٹنے کا فارمولا ذھن میں آتا ہے۔ ہم کسی بھی قوم کی اپنی قوموں اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی خواہش کو کم کرسکتے ہیں، ان مخالفین کو یاد دلاتے ہوئے کہ میزائلوں کے ساتھ جارحانہ منصوبے کامیاب نہیں ہوسکتے، لہذا اس کی کوشش نہ کرو۔ IMAD ہماری مجموعی حفاظت اور مزاحمتی فوجی صلاحیت کے لئے ایک اہم مشتہر کے طور پر خدمات انجام دیتی ہے اورحملوں کی زد میں آنے کو کم کر کے مزاحمت میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح سیاسی خواہش کا رخ باہم موڑا جائے اور فوجی تعاون استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد کی جا سکتی ہے۔ اس کے بارے میں ڈاکٹر زایانی نے دانشمندانہ بات کہی کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔
مجھے یقین ہے کہ ہم بڑھتی ہوئی یکجا صلاحیتیں یعنی کہ محب وطن میزائل مدافعین، جن کا جوڑ تھاد اور سمندری پلیٹ فارم کے ساتھ ہے، بروقت خطرے کی اطلاع دینے کے ذریعے باہم منسلک ہیں اور یکساں کاروائی کے منظر پر ان صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہیں۔ اس سے بھی بہت زیادہ اہم کہ ہماری مجموعی معاونت باہمی عمل درآمد فراہم کر کے نزدیک والی علاقائی سرحدوں کے لئے رد عمل کے اوقات میں کمی کا سبب اور فضائی اور میزائل دفاع میں قریبی تعاون کو قابل توجہ بناتی ہے۔
جیسا کے میں نے پہلے ذکر کیا، کہ یہ حد درجہ ممکن ہے کہ کوئی میزائل اپنے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے علاقے کے کئی ممالک سے پرواز کرے۔ اگر ریاستوں کے مابین معاونت کے لئے کبھی کوئی وجہ ہے تو وہ یہی ہے اور ہمارے صنعتی ساتھی ہمارے اس نظریے کو حقیقت بنانے میں ذرائع فراہم کرسکتے ہیں، تاکہ زیرک تعاون کو حقیقی بنایا جاسکے۔
موثر متفرق جہتی فضائی اور میزائل دفاع مشترکہ منصوبہ بندی اور سمت امریکہ اور اسکے علاقائی ساتھیوں کے درمیان، موثر اور معلومات کا تبادلہ کرنے والی کمانڈ، کنٹرول اور رابطے کی صلاحیتوں، دشمن کی کاروائی پر منصوبہ یافتہ باہمی فضائی اور میزائل دفاعی رد عمل اور شمولیت و میزائل کی دفاعی فائرنگ کے ضابطہ کے یکساں قوانین کو چاہتا ہے۔
اپنے سنسروں کے مابین نیٹ ورک قائم کر کے، ہر ایک کے میزائل دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہر ایک ملک اپنے میزائل دفاعی نظاموں کا مکمل کنٹرول خود سنبھالے گا۔ ممکنہ فوائد جو قابل توجّہ ہیں: علاقائی ساتھیوں کے درمیان بہتر باہمی حکمت عملی اور دفاعی صلاحیت، ممکنہ حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کے ساتھ ساتھ بڑھی تیّاری، کہیں سے بھی آنے والے بلاسٹک میزائل کے لئے اضافی حالاتی سمجھ بوجھ، فضائی تنفس کے خطرات اور کروز میزائلوں کے خطرات؛ قلیل وقت میں حفاظت اختیار کرنے کا موقع، اعلیٰ اقدار کے فضائی اور میزائل دفاع کے اثاثہ جات جس کے لئے کوئی ایک ملک تنہا طور پر تکنیکی لحاظ سے اس مشن کو سرانجام نہیں دے سکتا؛ دوہرے اثاثہ جات کا تبادلہ کرکے انفرادی قوموں کے لئے اخرجات کو کم کرنے کا امکان؛ اپنے ہی لوگوں کو قتل کرنے والے کا دفاع کرنے کے لئے ثابت شدہ طریقے کیونکہ ہمیں ایک بڑے منظر نامہ پرآشکارا ہونا ہوگا اور مشق ہمیں تربیت یافتہ مہارت فراہم کرے گی۔
اس لحاظ سے میں مزید کئی نکات کا ذکر لازمی کروں گا: میں سینٹکام کے ساتھ مطالعات میں JCC کی مکمل شراکت داری اور ہماری میزائل دفاع ایجنسی کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ کس طرح ہم اپنی مشترکہ میزائل دفاع کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ کرسکتے ہیں۔ مجھے آپ کے تاثرات کی ضرورت ہے تاکہ میں جان سکوں کہ کیا اہم ہے۔
ایک مکمل دفاعی کاوش کسی قوم کو مزاحمتی تشکیلوں کے ساتھ ناخوش کرسکتی ہے۔ جی سی سی کے پاس کوئی مزاحمتی تشکیلیں نہیں ہیں۔ IAMD صرف مدافعتی ہے۔ باہمی ملاپ کے ممکنہ فوائد بڑی حد تک ظاہر ہیں۔ باہمی نظام حفاظت کے لئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں ماہرین کی ملاقات، بات چیت اور اہم علاقائی فضائی اور میزائل دفاع کے اصولوں کی مشق، نظریات اور نصاب استعمال کرنے والے طریقوں، منصوبوں اور ساختوں کے لئے یو اے ای میں IAMD سینٹر کے قیام کی پرزور حمایت کرتا ہوں۔
کسی متفرق جہتی تشکیل میں معلومات کی تبدیلی کے قابل اسلحے کا نظام اور سی 3 صلاحیتیں اس علاقے کا مستقبل ہیں۔ امریکہ علاقائی فضائی اور میزائل دفاع کے فروغ اور اطلاق کو اس درجہ تک جہاں ہم ایک دوسرے کا ساتھ دے سکیں ہم آہنگ کرنے میں ایک اہم کردار جاری رکھ سکتا ہے۔
ایک ساتھ مل کر ہم کسی ایسی قوم کو جو ہمارے ممالک اور ہمارے لوگوں کو جو حفاظت کے ذمہ دار ہیں ڈرانے کی خواہش کا قلعہ و قمع کرنے کے استحکام میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ مشترکہ اور پیہم کاوشیں اس جدید خطرہ کو ملیا میٹ کرنے کے لئے درکار ہوں گی۔ لیکن وہ کاوش کے لئے سرمایہ ہیں کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں اور ساتھ ہی علاقائی حملہ آوروں کے خلاف ایک ساتھ ملکر کھڑے ہونے کی اپنی صلاحیت میں بہتری لائیں اور اپنے قومی اور مشترکہ فوائد کا دفاع کریں۔
نظریاتی طور پر، ہم ایسے چیلنجوں کو تنہا چھوڑنا چاہتے جن کا ہم مل کر کام کرنے کے دوران سامنا کرتے ہیں۔ میں بہت زیادہ اس کام کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں جو آپ میں سے اکثر ان علاقوں میں کارکردگی دکھانے اور پڑوسیوں کے درمیان دنیا کے خاص طور پر اہم علاقے میں بھروسے اور اعتماد کو فروغ دینے کے لئے کررہے ہیں۔
میں مشترکہ دفاع کے لئے آپ کی مدد کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















