صفحہ اول | مرکزی کمان کے متعلق | اتحادی ممالک | پریس ریلیس | امریکی وسائل کے زریعے ایرانی ملاحوں کی تلاش اور نجات
امریکی وسائل کے زریعے ایرانی ملاحوں کی تلاش اور نجات
منجانب Commander, U.S. Naval Forces Central Command, 5th Fleet Public Affairs - NAVCENT
iranian sailor rescued
خلیج فارس - امریکی وسائل سے ٹوٹی ہوئی ایرانی مال بردار کشتی پر بچ جانے والے ایرانی ملاحوں کی تلاش اور بچاؤ کا کام کیا گیا، مارچ 4-3 کو خلیج فارس کے شمال میں البصرہ آئل ٹرمینل سے 15 ناٹیکل میل دور۔

میکڈل ائیر فورس بیس، فلوریڈا (4 مارچ، 2012) - 3 مارچ کو صبح کے تقریباً 11 بجے مقامی وقت پر، ساحلی گشت کرنے والی کشتی یو-ایس-ایس فائر بولٹ نے شمالی خلیج فارس  میں ایک لائف رافٹ کو دیکھا، اور اپنی چھوٹی کشتی کو تحقیقات کرنے کے لیۓ بھیجا۔

یو-ایس-ایس کشتی کو ایرانی مال بردار کشتی ابو الفضل میں ایک زندہ بچ جانے والے اور اس کے ساتھ عملے کے تین ارکانوں کی لاشیں ملی۔  زندہ بچنے والے کا صدمے اور ہائپوتھرمیا کے لیے علاج کیا گیا۔ جہاز کے مترجم کے ذریعے زندہ بچ جانے سے معلوم ہوا کہ 2 مارچ کو صبح کے  تقریباً 11 بجے، چھ ملاحوں سمیت کشتی خراب موسم میں ڈوب گئی۔ اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ چار مر گۓ اور ایک لاپتہ تھا؛ وہ صرف لائف رافٹ میں تین لاشیں رکھنے کے قابل ہو سکا تھا۔

یو-ایس-ایس فائر بولٹ کے ساتھ ساتھ امریکی کوسٹ گارڈ کے ایک کٹر ماوئ یو-ایس نیوی پی-3 اورئین، دو ایم ایچ- 60 ہاک ہیلی کاپٹر اور ڈاک لینڈنگ جہاز یو-ایس-ایس پرل ہاربر بھی اس موقعے پر باقی عملے کے ارکانوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لئے موجود تھے۔

دریں اثنا، کویت میں واقع کمانڈر ٹاسک فورس 152، نے ایرانی نجاتی تعاون مرکز سے رابطہ کیا  تاکہ ابو الفضل کی صورتحال کو رپورٹ کیا جا سکے اور ایرانی ملاحوں کی منتقلی کے لیئے ایک دوسرے سے رابطہ  کیا جا سکے۔

بچ جانے والے ایرانی ملاح، تین ملاحوں کی لاشیں، اورایک مترجم کو یو-ایس-ایس فائر بولٹ سے یو-ایس-سی-جی-سی ماوئ میں منتقل کر دیا گیا تاکہ ایرانی کوسٹ گارڈز کے ساتھ ملاقات کی جا سکے۔ یو-ایس کٹر نے ایرانی ملاحوں کو خوراک، پانی، اور کمبل فراہم کیا۔

شام کے 6 بجے اس واقعے کے 19 گھنٹے بعد، خراب موسمی حالات کی وجہ سے تلاش ختم ہو گئی۔ 30 ناٹ رفتار کی ہواؤں، 6-8 فٹ اونچی لہروں اور 56 ڈگری فارن ہائیٹ کے درجہ حرارت کے پانی نے بچ جانے کی اہلیت کے موقع کو نمایاں طور صرف 10 گھنٹے تک محدود کر دیا۔

8 بجے، ایرانی ملاح کو یو-ایس-سی-جی-سی کٹر ماوئ سے ایرانی کوسٹ گارڈ جہاز ناجی 7 پر ایک  سخت ڈھانچے والی ہوا بھری کشتی کے ذریعے منتقل کر دیا گیا۔ اس وقت تک، موسمی حالات اتنے خراب تھے کہ صرف زندہ بچنے والے کو منتقل کیا گیا. لاشوں کو ناجی 7 پر اگلے دن 1 بجے، 4 مارچ کو گھر بھیجا گیا۔

یو-ایس-ایس فائر بولٹ اور یو-ایس-سی-جی-سی کٹر ماوئ علاقے میں سمندری سیکورٹی کاروائیوں میں مدد اور امریکی 5ویں فلیٹ کی ذمہ داری کے علاقے میں سیکورٹی برقرار رکھنے کے لیئے تعاون کرنے روانہ ہو گیا۔ یہ کمانڈر، ٹاسک فورس 55 کو تفویض ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+