صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | ملاحوں نے خلیج عدن میں صومالیوں سے بھری ایک کشتی کو بچا لیا
ملاحوں نے خلیج عدن میں صومالیوں سے بھری ایک کشتی کو بچا لیا
منجانب , Combined Task Force 151

مانامہ، بحرین ( 28  مارچ، 2010) – ہفتے کے روز جب 30 صومالیوں کی کشتی خراب ہو کر خلیچ عدن میں پھنس گئ تو امریکی بحریہ کے تباہ کار جہاز میں سوار ملاحوں نے اِن بھٹکے ہوئوں کو اپنے گھر تک پہنچا دیا۔

25 مارچ کو آرلیگھ برک کلاس تباہ کار بحری جہاز یو ایس ایس مک فال ( ڈی ڈی 74) جو سات مہینوں کے لۓ خلیج ‏عدن میں متعین تھے وہ بحری قزاقی کے خلاف  سمندری حفاطت کی کاروائی کی اعانت کے لۓ ایک معمول کا  گشت کر رہا تھے کہ جب صومالی ساحل سے تقریباً 100 میل کے شمال میں ملاحوں کو ایک چھوٹی کشتی نظر آئی۔

30 صومالی مرد، عورتیں اور بچے صومالیہ سے نکلنے کے بعد چار دنوں سے بغیر خُوراک اور بہت تھوڑے پانی کے ساتھ کشتی میں سوار پھنسے ہوۓ تھے اوراُن کی کشتی کے دونوں انجن خراب تھے تو میک فال کے ملاحوں نے مسافروں کی حفاظت کو سب سے زیادہ اہمیت دی۔

" لیفٹننٹ (جونیئر گریڈ) لیمپنگ، ملاقاتی بورڈ تلاشی اورگرفتاری( وی بی ایس ایس)  کےٹیم بورڈنگ آفیسر  نے بتایا کہ "جب ہمیں معلوم ہوگیا کہ ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے اور انجن کی خرابی آسانی سے نظر آ گئی اور کھانے اور پانی کی قلّت واضح ہوئی تو ہمیں معلوم گیا کہ اِنہیں ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے۔ میک فال میں موجود مترجم نے پھنسے ہوۓ صومالیوں کی ملاحوں سے گفتگو میں مدد کی۔

ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیۓ ملاحوں نے صومالیوں کو میک فال پر چڑھایا اور ان کو ان کے وطن واپس لے جانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ان کو ڈھائی دن کے سفر کے دوران اور صومالیہ واپسی لے جاتے ہوئے سونے کے لیۓ جگہ اور کمبل اور خوراک مہیا کی گئی۔

"بچاۓ گۓ مسافروں میں سے ایک بزرگ عبدالرحمان نے کہا کہ "ہم تو اُمید چھوڑ چُکے تھے اور پھر ہم نے آپ کو دیکھا تو ہمیں لگا کہ ہم واقعی میں زندہ اور پرامید ہیں اور اِس کے لیے ہم آپکے بہت شُکر گزار ہیں۔"

صومالی ملاحوں کی مدد کرنے کی کاروائی پورے جہاز نے کی تھی خواہ ان کے انجنوں کی مرمت اِن کے لیے خوراک اور پانی یا محفوظ جگہ مہیا کرنی ہو یا لائف جیکٹس دینی ہوں اور اِن کو کمبل یا ہر دن تین مرتبہ کا کھانا مہیا کرنا ہو یہ سارےعمل میک فال کے عملے نے اُن کی مدد کے لۓ خوشی سے کیے۔

وی بی ایس ایس کے عملے کے ایک رکن فائر کنٹرول مین تھرڈ کلاس رائٹ نے کہا کہ "اِس تجربے سے ہمیں بہت اطمینان ملا ہے اور صومالیوں نے ہماری کوششوں کی بہت قدر کی ہے اور ہمارے بہت شکر گذار رہے ہیں۔" 

ہفتے کی صبع کو، یو ایس ایس میک فال نے 30 صومالیوں کو ان کی مرمت شدہ کشتی کے ساتھ بحفاظت واپس صومالیہ کے شمالی  ساحل تک  ان کے چھوٹے سے گاؤں سیلایا میں پہنچا دیا۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,164+