صفحہ اول | خبریں | خبریں | سرحد پر ہونے والے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ
سرحد پر ہونے والے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ
منجانب CENTCOM Public Affairs

میکڈل فضائیہ فورس بیس، فلوریڈا [دسمبر 26، 2011] – امریکی مرکزی کمان نے صوبہ کنار کے پاس نومبر 25 اور26 کے درمیان سلالہ چیک پوائنٹ پر امریکہ اور پاکستانی فوج کے درمیان ہونے والے واقعے کی تحقیق کی۔ اس تحقیق کی رپورٹ اور اس کے نتائج یہاں پر پائیے۔  سرفہرست مضامین کے لیے یہاں پر کلک کیجیے۔ منسلک دستاویزات کو یہاں دیکھیے ACDEFGHIJ۔  جنرل کلارک کے تحقیقاتی افسر کے انتخاب کے خط کو یہاں پائیے۔ امریکی مرین کور کے جنرل جیمز میٹس نے خصوصی طور پر ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن کو ہدایت کی کہ مندرجہ زیل اصلاحی اقدامات پر جتنی جلدی ہو سکے عمل درآمد کیا جائے۔

باہمی اعتماد کی کیفیت کو ٹھوس بنانے کے لیے سرحدی علاقوں میں کام سرانجام دینے والے ارکانوں کے لیے بھروسے اور اعتبار کا ماحول پیدا کیا جائے۔

سرحد کے قریب ہونے والی کاروائیوں میں ارکان کے اختیارات، زمہ داریوں اور مواصلات کے کمانڈ اور کنٹرول کے کردار کو واضح اور مزید بہتر بنایا جائے۔ ارکانوں کو خصوصی اور اجتماعی تربیت سے روشناس کرایا جائے اور سرحد کے آر پار باہمی اعتماد پیدا کرنے کے لیے تعاون اور مشکلات سلجھانے والی مشقیں کیں جائیں۔

ایک ایسا پروگرام تعین کیا جائے جس میں سرحد کے دونوں اطراف پر موجودہ تنصیبات اور دوسرے عناصر بالکل واضح ہوں اور جن میں ایک مشترکہ ڈیٹا بیس پر ایک نظام کے مطابق تازہ ترین معلومات بھری جائیں۔ مزید برآں نقشوں، تنصیبات کے انکشاف اور مشترکہ دوروں کو تشکیل دیا جائے۔

اتحاد کی تمام ساخت اور مستقبل یونٹوں کو یہ تاقید کی گئی ہے کہ وہ سرحد کے قریب کاروائیوں سے پہلے سرحد کے دونوں اطراف تمام مستقل اور عارضی فوجی تنصیبات کی تصدیق کریں اور CONOP سے  دونوں سرحدوں کے پاس اور طے شدہ اہداف پر کاروائی سے پہلے منظوری لیں۔

ایک ایسا طریقہ کار اپنایا جائے اور پاکستانی فوج کو بھی اس کے اقدامات کی اطلاع دی جائے جو کہ ایک دوسرے کو عمل درآمد کے زریعے اپنی جگہ اور موجودگی سے آگاہ کرے اور ایسے واقعات کو مستقبل میں ہونے سے بچائے۔

جہاں ہو سکے ایسے تعاون کو بروئے کار لایا جائے جو کہ ایساف اور او-ای-ایف کے جنگی اصولوں میں شفافیت اور مزید وضاحت پیدا کرے۔

جرنل میٹس نے کہا کہ اس واقعے میں سب سے اہم یہ بات اخذ کی جاتی ہے کہ ہمیں سرحد پر تعاون کی ضرورت ہے اور تعاون کے حصول کے لیے یہ ضروری ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف کو ایک دوسرے پر اعتماد ہو۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,151+