صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | تصور کی مشق ڈرل پر امریکی سفارت کار کا تبصرہ
تصور کی مشق ڈرل پر امریکی سفارت کار کا تبصرہ
منجانب , U.S. Embassy - Kabul, Afghanistan

کابل، افغانستان  اکتوبر، 2010 –  کابل میں 26 اکتوبر، 2010  کو "تصور کی مشق" ڈرل پر امریکی سفیر کارل ایکنبری نے مندرجہ ذیل کلمات کہے:

سفیر ایکنبری: آج افغانستان اور بین الاقوامی کمیونٹی کے اتنے بہت سے سینئر رہنماؤں اور دوستوں کے ساتھ، جو سب ایک مضبوط، مستحکم، اور خود مختار افغانستان کی تعمیر کے لۓ افغانستان حکومت کی مدد کے عمل میں شریک ہیں، یہاں ہونا میرے لۓ باعثِ اعزاز ہے۔

یہ تصّور کی دوسری مشق (آر او سی) ہے جو ہم کابل میں منعقد کر رہے ہیں۔ اپریل میں ہونے والی پچھلی آر او سی سے موصول ہونی والی آرا نے حکومتِ افغانستان اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے مزید شراکت کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا تھا۔  میں بہت خوش ہوں کہ اس آر او سی میں افغانستان اور بین الاقوامی کمیونٹی کی طرف سے شرکت بہت سینئر سطح پر ہو رہی ہے۔

پچھلے سال کے دوران، افغانستان میں بین الاقوامی فوجی اور شہری موجودگی بہت تیزی سے بڑھی اور اس کے ساتھ ساتھ افغان قومی سکیورٹی فورسز بھی۔ جیسا کہ جنرل پٹریاس اکثر کہتے ہیں، ہم حال ہی میں اُس مقام پر پہنچے ہیں جہاں ہم نے صرفہ درست کر لیا ہے۔ اب یہ بات اہم ہے کہ ہم اس صرفے سے حاصل کیے گئے  سرمائےسے فائدہ اٹھایں اور اُن کو ایسے حاصل کردہ نتائج میں تبدیل کریں کہ یہ افغانستان اور افغان لوگوں کے لیے مفید ہو۔

جو تصّور کی مشق ہم اگلے دو دنوں میں کریں گے یہ یقینی بنانے کا ایک زبردست موقع ہے کہ ہمارے وسائل، منصوبوں، اور پروگراموں کو اِس طرح ترتیب دیا جاۓ کہ وہ افغان حکومت اور افغان عوام کے مقاصد کی اعانت کریں۔

مختصراً، تصّور کی مشق کا مقصد یہ ہے کہ دسمبر2011 تک کامیابی حاصل کرنے کے لۓ اہم پرگراموں میں جامع طریقہ کار پر عملدر آمد لانے کے لۓ [افغان حکومت]، ایساف اور بین الاقوامی کمیونٹی کے کاموں میں مطابقت پیدا کرنے کے لیے مسائل کو حل  کیا جائے۔ 

اس آر او سی کی تیاری کے لۓ، پچھلے مہینے افغان حکومت، امریکی سفارت خانے، ایساف پر مشتمل ٹیموں اور بین الاقوامی کمیونٹی کے افراد نے مسائل کے اُن نو اہم موضوعات پر بہت محنت سے کام کیا ہے، جن کا افغانستان میں دسمبر2011 تک ایک جامع طریقہ کار اپنانے کی اہمیت کے یشِ نظر نشان دہی کی گیٔ ہے۔

یہ مسائل جو آپ کے شیڈول میں لکھ دیۓ گئے ہیں اور جن پر ہم  تفصیل سے بات چیت کریں گے، سلامتی، طرز حکمرانی اور ترقی کے تین ستونوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ کچھ مخصوص مسائل جیسے قانون کی حکمرانی، افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی تعمیر، شفّافیت، اور منشیات کے خلاف حکمتِ عملی کے علاوہ ہم (تمام دھڑوں کی) دوبارہ شمولیت اور تبدیلی پر بھی نظر ڈالیں گے جو کہ صدر کرزئی کے 2014 کے بیان کردہ ہدف کے مطابق افغانستان کی مکمل ذمہ داری افغانوں کو منتقل کرنے کے لۓ بہت اہم ہیں۔

ہر مسئلے کے موضوع کے لیے، ہم نے سینئر شہری، فوجی اور افغان حکومت کے نمایاں افراد کی نشاندہی کی ہے جو کہ اپنے موضوع کے لۓ مواد کو تشکیل دینے اور ان کو پیش کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ میں بہت خوش ہوں کہ افغان حکومت کے مُقرر مسائل کے قریب قریب ہر ایک موضوع پر گفتگو کریں گے اور بعض حالات میں ایک سے زیادہ مُقرر بھی ہوں گے۔ اس بات کو یقینی بنانے میں ذاتی دلچسپی لینے کا آپ کا بہت شکریہ کہ آپ کی وزارتوں کی نمائندگی آپ کے بہترین ذہین و فطین اور سرگرم افراد کر رہے ہیں اور انہوں نے اس کی تیاری کے لیے اپنا قیمتی وقت صرف کیا ہے۔

ہر پیش کش کے بعد اپنے دو اہم مقاصد کو حاصل کرنے کے لۓ کھری کھری گفتگو کی جاۓ گی:

فوجی، شہری اور لندن اور کابل کی کانفرنسوں کے بعد حکومت اسلامی جمہویہ افغانستان کی ترقی کی نشاندہی کے بارے میں ایک مربوط بیان کی تیاری اور اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کی اہم تقریبات جیسے لزبن کانفرنس کے لیے واضح تصّور پیش کرنے پر گفتگو ہو گی۔

افغانستان میں دسمبر 2011 تک  پائیدار اور نظر آنے والی ترقی حاصل کرنے کے لیے ضروری تدابیر کی سفارش کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

سادہ الفاظ میں، یہ دو اگلے دن افغانستان کے کامیاب مستقبل کے لۓ  ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں ہوں گے۔ میں آپ سے آپ کی پوری توجہ اور تعاون کی درخواست کرتا ہوں اور ایک بے تکلف گفتگو کا منتظر ہوں۔  

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,151+