صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | آزمائشی مشق ڈرل کا کابل میں انعقاد
آزمائشی مشق ڈرل کا کابل میں انعقاد
منجانب , U.S. Embassy - Kabul, Afghanistan

کابل، افغانستان 26 اکتوبر، 2010 – کابل میں امریکی سفارتخانہ، نیٹو – ایساف اور افغان حکومت مل کر آنے والے سال کے لیۓ 27 – 26 اکتوبر کے دوران ہماری افغانستان میں مشترکہ شہری اور فوجی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کو " ریہرسل آف کانسیپٹ" (آر او سی) یا آزمائشی مشق ڈرل کا نام دیا جا رہا ہے۔

 آر او سی ڈرل کے بعد اس قسم کی ایک اور مشق 12-11 اپریل کو کابل میں کی جاۓ گي۔

قومی سکیریٹی کے مشیر رانجن دادفر سپانٹا امریکی سفیر کارل آئیکن بیری، ایساف کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پٹریاس اور نیٹو کے سینیئر شہری نمائندے سفیر مارک سیڈول اس مشق کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ افغانستان اور پاکستان کے لیۓ امریکہ کے خصوصی نمائیندے رچرڈ ہالبروک خاص طور پر واشنگٹن سے اس میں شرکت کے لیۓ آۓ اور بین الاقوامی برادری کے کابل میں موجود اہم نمائیندے بھی اس دو دن پر مبنی موقعے میں حصہ لے رہے ہیں۔  

اس ڈرل کے دوران امریکی اور بین الاقوامی برادری کے شہری اور فوجی قیادت، اپنے افغان ہم عصروں کے ساتھ ورکنگ سشنز کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو کہ سیکیوریٹی، انتظامیہ، قانون کی بالادستی اور عدالتی ترقی، زراعت، بنیادی ڈھانچہ اور ترقی، سرحدوں کا انتظام، شفافیت اور جوابدہی، انسداد منشیات، دوبارہ بحالی اور منتقلی جیسے نو حصوں پر مرکوز ہو گی۔

آر او سی ڈرل جن کی دسمبر 2011 تک افغان حکومت کی حکمت عملی کی مدد کے لیۓ ضرورت ہو گي ان مشترکہ مقاصد، نفاذ کے منصوبے اور درکار وسائل کے لیۓ اورامریکی صدر کے اس اہم موجودہ سال کے لیۓ حکمت عملی کے نفاذ کے لیۓ ہمارے سویلین اور فوجی کاموں پر تفصیل سے گفتگو کا موقع فراہم کرے گی۔

سفیرآئیکن بیری نے 26 اکتوبر سے اس ڈرل کا آغاز کرتے ہوۓ اس مشق کو اپنے وسائل کو یقینی بنانے، منصوبوں اور پروگراموں کو اس طرح صف آرا کرنے جو افغان حکومت اور افغان لوگوں کے مقاصد کو سہارا دینے کے لیۓ ایک بہت شاندار موقع قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سادہ الفاظ میں ان اگلے دو دنوں کے دوران ہم سب کا افغانستان کے کامیاب مستقبل کے لیۓ مل کر کام کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

اس قسم کی مشقوں کا مختلف قسم کے مناظر میں وزارت دفاع کی جانب سے باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ تمام کوششوں کو ہم آہنگ بناۓ اور اس بات کو یقینی بناۓ کہ امریکی حکومت اور بین الاقوامی برادری کے وسائل کو صدر اوباما کے اعلان کردہ مقاصد، بین الاقوامی برادری کے مقاصد اور افغان حکومت کے مقاصد کے حصول کے لیۓ ذیادہ سے ذیادہ موثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

اس میٹینگ کا افغانستان میں انعقاد اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیۓ کیا گیا ہے کہ افغان اور بین الاقوامی برادری کی شراکت سے وسائل اور منصوبے بناۓ جائیں، نیٹو اور ایساف کی اس میٹنگ میں شمولیت کا منصوبہ بہت عرصے پہلے سے بنایا گیا تھا۔ یہ ہمارا افغانستان کی قیادت، ملکیت اور قائم رہنے کی صلاحیت کے لیۓ مل کر کام کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,151+