صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | پٹریاس کا پاکستان کا دورہ
پٹریاس کا پاکستان کا دورہ
منجانب , U.S. Embassy, Islamabad, Pakistan

اسلام آباد، پاکستان (3 مئی، 2010) امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پٹریاس نے پاکستانی فوجی قائدین کے ساتھ اپنی باقاعدہ مشاورت کے جزو کے طور پر2   تا 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کیا۔

 

 

پاکستان میں اپنے  قیام کے دوران انہوں نے فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور گیارھویں کور کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل آصف یاسین ملک سے ملاقات کی اور  پاکستانی فوج کے خلافِ بغاوت تربیت کا مشاہدہ کرنے کے لئےلہڑی تربیتی رینج (Lehri Training Range ) کا دورہ کیا۔

 

 

اپنے اجلاسوں کے دوران جنرل پیڑیاس نے پاکستانی فوجی قیادت کوافغانستان میں انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں کی جانے والی پیش رفت کے بارے میں مختصراًبتایا۔ انہوں نے پاکستان میں متشددانتہا پسندوں کا مقابلہ کرنے کے دوران پاکستانی فوج کی معاونت کرنے کا وعدہ کیااور توقع ظاہر کی کہ آئندہ مہینوں میں پاکستانی سیکوریٹی افواج کی جانب سے کی گئی مضبوط پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان دونوں میں زبردست بہتری لائے گی۔

 

جنرل پٹریاس نے متشدد انتہا پسندوں کا سامنا کرنے کے لئے پاکستان کی مساعی کو سراہا اور امن اور استحکام  کو بحال کرنےکے لئے دی جانے والی ملکی قربانیوں کی تعظیم کی۔ انہوں نے پاکستان کے لئے امریکی طویل مدتی ذمہ داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور علاقے کو  پُر امن اور محفوظ بنانے کےباہمی ہدف کو پورا کرنے کی خاطر  پاکستان کے رواں قائدانہ کردار کے لئے اپنی ستائش کا اظہار کیا۔

 

جنرل پٹریاس نے افغانستان میں امریکہ کی موجودہ حکمت عملی اور علاقائی سلامتی کے دیگر مسائل کے بارے میں پاکستانی قائدین کے ساتھ مشاورت کی خاطر گذشتہ بارہ ماہ میں چھ مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+