صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | افغانیوں کی دفاعی ہدف تک وقت مقررہ سے پہلے پہنچنے پر پٹریاس کی تعریف
افغانیوں کی دفاعی ہدف تک وقت مقررہ سے پہلے پہنچنے پر پٹریاس کی تعریف
منجانب , ISAF Public Affairs Office

کابل، افغانستان (11 اگست، 2010) – ایساف (بین الاقوامی حفاظتی مددگار افواج) کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پٹریاس نے  آج افغان وزارت دفاع کی اسکے 134,000  تربیت یافتہ افغان قومی فوج کے سپاہیوں کے ہدف تک وقت مقررہ سے دو ماہ قبل پہنچنے پر تعریف کی۔

چھہ ماہ سے بھی کم مدت پہلے اے این اے (افغان نیشنل آرمی) کی طاقت تقریباً 107,000 تربیت یافتہ سپاہی تھی اور اسکا ہدف اکتوبر 2010 تک 134,000 پر پہنچنا تھا۔ یہ واقعی قابل ذکر ہے کہ ہم آج افغان وزارت دفاع کو انکے اکتوبر کے طاقت کے ہدف تک وقت مقررہ سے دو ماہ قبل پہنچنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

افغان حفاظتی افواج کے حجم اور صلاحیت میں اضافہ بغاوت سے لاحق خطرات والے علاقوں میں افغان عوام کی حفاظت میں اضافے کیلیے مشترکہ افغان- ایساف حکمت عملی میں ایک مرکزی عنصر ہے۔ یہ حفاظت وہ بنیاد فراہم کرتی ہے جس پر مقامی حکومت کی تعمیر ہوسکتی ہے لوگوں کیلیے بنیادی خدمات بہتر ہوسکتی ہیں اور افغان شہریوں کی اگلی نسل کیلیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر ہوسکتی ہے۔

افغان قومی فوج میں اضافہ اسی لیے ایک ہمت افزا ترقی ہے جبکہ ایساف اور افغان سپاہی نئے افغانستان میں ہمارے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کیلیے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+