صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | پاکستان فوج کے سربراہ کا مرکزی کمان کے صدر دفترکا دورہ
پاکستان فوج کے سربراہ کا مرکزی کمان کے صدر دفترکا دورہ
منجانب , U.S. Central Command

جنرل ڈیوڈ پیٹیریس اور جنرل کیانی  مکڈل فضائی اڈے میں سالانہ فضائی مظاہرے کے موقع پر  بلیو اینجلز کی اُڑان دیکھ رہے ہیں۔
مکڈل فضائی اڈہ، فلوریڈا (  22 مارچ،2010) - اتوار کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان نظامیہ شراکت داری کی توثیق کرنے کے لۓ امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹیریس سے ملاقات کی۔ 

جنرل پیٹیریس اور جنرل کیانی نے افغانستان میں انتہا پسندوں کے  تشدد سے نمٹنے کے لۓ تعاون اور مل جل کر کام کرنے کے طریقوں کو بڑھانے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ملک میں موجودہ پرتشدد انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد میں امریکی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔ 

افغانستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوۓ اُنہوں نے پاکستانی فوج اور مشرقی افغانستان میں موجودہ  امریکی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔  پیٹیریس نے وادیء سوات میں پاکستان کی تحریک طالبان پاکستان  کے خلاف  سخت لڑائی کے بعد کامیابیوں اور پاکستانی فوج کی عکسریت پسندوں کے خلاف مرعوب کن مہم پر جنرل کیانی کی تعریف کی۔ پچھلے مہینے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران، سینٹکام کے کمانڈر سوات بھی گۓ تھے انہوں نے اس علاقے میں کی گئی پیش قدمیوں کو سراہا تھا۔ 

جنرل کیانی نے  خاص کاروائی کمان کے کمانڈر ایڈمرل ایرک اولسن سے بھی ملاقات کی اور اتوار کو مکڈل فضائی اڈے میں امریکی بحریہ کے "بلیو اینجلز" مظاہروں کے لیے استعمال کیے جاتے والے لڑاکا تیاروں کا فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔ کیانی نے اس صبع سینٹکام صدر دفتر میں مزید ملافاتیں کیں اور آج مکڈل فضائی اڈے سے روانہ ہوگۓ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,164+