صفحہ اول | خبریں | خبریں | ایساف نے صدر کرزئی کے ساتھ مل کر مزاحمت کاروں کے حملے کی مزمت کی
ایساف نے صدر کرزئی کے ساتھ مل کر مزاحمت کاروں کے حملے کی مزمت کی
منجانب ISAF Public Affairs Office

کابل، افغانستان جون 29 – بین الاقوامی سیکیورٹی امدادی فورس نے صدر کرزئی اور وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر پچھلی رات کابل میں انٹر کانٹینینٹل ہوٹل پر مزاحمت کاروں کے حملے کی مزمت کی۔ ایساف نے افغان سیکیورٹی فورس کی فوری کاروائی اور عمارت کو محفوظ کر کے حالات قابو میں کرنے کی تعریف بھی کی۔

نائب ایڈمرل وک بیک، ایساف کے ڈائریکٹر براۓ عوامی امور نے کہا کہ ہم صدر کرزئی کے ساتھ مل کر افغانستان کے شہریوں پر اس بزدلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں۔ گو کہ مزاحمت کاروں نے شہری جانی نقصان سے اجتناب کے ارادے کا اعلان کیا تھا، یہ حملہ افغان لوگوں کی زندگیوں کو مزید خطرے میں ڈالتا ہے اور اس سے ان کا افغان لوگوں کو مکمل نظر انداز کرنے کا اظہار ہوتا ہے۔

افغان پولیس اور سیکیورٹی نے مزاحمت کاروں کو شکست دینے اور افغانیوں کو خطرے سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوۓ فوری اور پیشہ ورانہ طور پر عمل کیا اور جگہ کو محفوظ بنایا۔ ابتدائی افغانی رپورٹوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان خود کش حملوں میں کم از کم 10 لوگ ہلاک اور 8 زخمی ہوۓ۔

نائب ایڈمرل بیک نے کہا کہ یہ حملہ حفاظتی اختیارات کی منتقلی کے سلسلے کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔ ہماری دعائیں اور نیک تمناہیں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,151+