| آئی-ایس-اے-ایف کے فوجیوں نے 4 افراد کو طالبان سے نجات دلائی |
|
منجانب ISAF Public Affairs Office کابل، افغانستان (2 جون، 2012) –انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹینس فورس، (آئی-ایس-اے-ایف)، نے آج صبح شمالی افغانستان میں باغیوں کے خلاف ہونے والی جنگی کاروائی کے دوران 4 بے گناہ شہریوں کو نجات دلائی جو باغیوں کے قبضے میں تھے۔ محترمہ ہیلن جانسٹن، محترمہ موراگی اوریر، اور دو افغان شہری، 22 مئی 2012 کو صوبہ بدخشان میں اغواء کیئے گئے تھے۔ آئی-ایس-اے-ایف کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا کہ "پہلے تو میں اس نازُک اور مشکل وقت میں افغانستان کی وزارت داخلہ اور وزیر داخلہ محمدی، کی بھرپور حمایت کے لیئے، ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ آج صبح کی جنگی کاروائی، جو اتحادی افواج نے انجام دی، ہمارے طالبان کو شکست دینے کے مُتحد اور مستحکم ارادے کی نشان دہی کرتی ہے۔ میں افغان سربراہوں کا شکرگزار ہوں اور اس کاروائی کی منصوبہ بندی، اس کو اجرا کرنے اور کامیابی سے انجام تک لانے کے لیئے ایساف کے فوجیوں پر فخر اظہار کرتا ہوں۔ ان کی بدولت، محترمہ ہیلن جانسٹن، محترمہ موراگی اوریر،اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دو شہری جلد ہی اپنے خاندان والوں اور دوستوں کے ساتھ دوبارہ مل جائیں گے" ۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















