صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | ایساف کمانڈر کا دورہ پاکستان
ایساف کمانڈر کا دورہ پاکستان
منجانب , ISAF Joint Command

کابل، افغانستان (6 فروری، 2013) - جنرل جان ایلن، ایساف کے کمانڈر، کی ملاقات پاکستانی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ہوئی ۔یہ ملاقات ان اقدامات میں سے ایک ہے جن کا ہدف پاکستانی ملٹری اور ایساف کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا اور اس خطے میں سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

ایساف کے کمانڈر کی حیثیت سے یہ پاکستان میں جنرل ایلن کا آخری دورہ ہوگا۔ اسلام آباد میں موجودہ امریکی سفارت خانے میں ان کے ساتھ ایساف کے نئے کمانڈر، جنرل جوسف ایف۔ دنفورڈ، بھی موجود تھے جو اس اِتوار کو 50 ممالک پر مشتمل اتحادی افواج کی قیادت سنبھالیں گے۔

اہلکاروں نے اس خطے میں امن و سلامتی اور سرحد کے دونوں طرف تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے مشرتکہ اہداف جیسے بیشتر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید کوشش کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے موجودہ پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایساف اور پاکستانی فوج کے 4-سٹار جنرلز کے درمیان حکمت عملی پر مبنی گفتگو کے اس سلسلے نے افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر ہونے والی کاروائیوں کو اور بھی موثر بنایا ہے۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 19 times

فیس بُک پر دوست
33,142+