صفحہ اول | خبریں | خبریں | مشرق وسطی میں بارودی آلات کے خلاف کاروائیوں کے سب سے بڑے تربیتی مشق کا آغاز
مشرق وسطی میں بارودی آلات کے خلاف کاروائیوں کے سب سے بڑے تربیتی مشق کا آغاز
منجانب , US Naval Forces Central Command
 120917_imcmex
منامہ، بحرین (17 ستمبر، 2012) – امریکی بحریہ سنڑل کمانڈ کے کمانڈر نائب اڈمیرال جان ملر (آئی-ایم-سی-ایم-ای-اکس 12) مشق میں شکرت کرنے والے ممالک کے نمائندگان کو خوش آمدید کہتے ہوئے

منامہ، بحرین (17 ستمبر، 2012) – 6 براعظموں میں سے اور 30 سے زیادہ ممالک کے بحریہ فوج نے اس خطے کے سب سے بڑے بین الاقوامی تربیتی مشق کا آغاز 16 ستمبر کو کیا۔
بین الاقوامی بارودی  آلات کے خلاف کاروائیوں کا یہ تربیتی مشق (آئی-ایم-سی-ایم-ای-اکس- 12)، ایک تکراری شراکت داری جلسے کا سب سے پہلہ جلسہ ہے۔  
امریکی سنٹرل کمانڈ کے بحریہ فوج کے نائب اڈمیرال جان ملر نے کہا کہ " یہ تربیتی مشق بارودی آلات ان کا صفایا کرنے کی بین الاقوامی کوششوں پر مبنی ہے"۔
انھوں نے مزید کہا کہ" یہاں پر موجودہ سب نمائندے عالمی بحری سمندر کو محفوظ رکھنے میں اپنے اپنے ممالک کی اعلٰی نمائندگی کر رہے ہیں اور میں دیکھنے کے لیئے پُر جوش ہوں کہ یہ ٹیم آگے بڑھ کر کیسا کام انجام دیتی ہے۔"
یہ دفاعی مشق تین مرحلوں پر مبنی ہے، پہلہ مرحلہ  ایک سمپوزیئم  کے آغاز سے ہوگا جہاں شرکت کرنے والے ممالک کے اہم لیڈرز ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کریں گے اور بارودی آلات ڈھونڈنے، ان کا صفایا کرنے، ان کو غیر فعال بنانے کے جدید ترین ٹیکنولوجی کو پیش کرنے والے ماہرین کا خطاب سنیں گے۔
دوسرے مرحلے میں جہاز، جہاز کے عملے اور دیگر ناظرین ایک ساتھ اگلے لمبے حکمت عملی پر مبنی مرحلے پر عمل درآمد کرنے کی تیاری کرتے ہیں۔
حکمت عملی پر مبنی اس مرحلے پر عمل کرتے وقت اور اس تربیتی مشق کے آخری لمحوں میں بیشتر جہاز ایک سمندری  تین مختلف علاقوں میں پیش کریں گے جس میں بارودی آلات کو ڈھونڈ نکالنے والی کاروائیاں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بارودی آلات کا صفایا کرنے والی کاروائیاں، بین الاقوامی دھماکہ خیز مواد کا درست طریقے سے تصفیہ کرنا، سمندر میں ڈائونگ اور چھوٹی کشتیوں کی کاروائیاں، جو سمندری دھماکہ خیز آلات پر زور دیتا ہے، بھی شامل ہے۔ 
اس مشق کے ڈائریکٹر  اور ٹاسک فورس کے کمانڈر ڑیئڑ اڈمیرال کینٹ پیری نے کہا کہ، " یہاں کے اس مشق میں موجود سب یہ حقیقت سمجھتے ہیں کہ بارودی آلات کے خطرے کے خلاف  کاروائیاں کرنا عالمی سمندری خطے کی امن و سلامتی کے لیئے کتنا اہم ہے " ، "یہ کام جو ہم یہاں انجام دے رہے ہیں اس سے ہمارے درمیان تعلقات اور بھی مضبوط ہوجائیں گے اور شرکت کرنے والے ممالک کے بحریہ افواج کے درمیان بارودی آلات کے خلاف ہونے والی مشترکہ کاروائیاں بھی بہترہو جائیں گی۔" 
اس مشق کا اختتام  لیڈروں، باہمی تعلقات بہتر بنانے والے افسران اور مشاہدوں کے ساتھ مل کر اس مشق کے تینوں مرحلوں میں سیکھے ہوئے اسباق پر بات چیت کرنے کے بعد ہوگی جس سے شرکت کرنے والے افواج کی باہمی کاروائیوں کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
سنٹرل کمانڈ کے زمہ داری کے خطہ میں 2٫5 ملین مربع فوٹ پانی ہے جس میں خلیج عرب، عربی سمندر، خلیج امان، بحیرہ احمر، اور بحر ہند بھی شامل ہے۔  اس خطے، جو 20 ممالک پر مشتمل ہے، کے تین اہم چوک پوئنٹس ہیں، ایک  نہر سوئز ،دوسرا نہر ہارمز اور تیسرا یمن کے سب سے مغربی علاقے میں موجود  نہر باب ال مندیب ہے۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 19 times

فیس بُک پر دوست
33,142+