صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | جنرل پٹریاس کی افغانستان کے لوگوں کو رمضان کی مبارک
جنرل پٹریاس کی افغانستان کے لوگوں کو رمضان کی مبارک
منجانب , ISAF Public Affairs Office

(ایدیٹر کا نوٹ: مسلمانوں کا مقدس مہینہ رامدان، جسے افغانستان کے لوگ داری اور پشتو زبانوں میں "رمضان" کہتے ہیں۔)

اسلام و علیکم! اور رمضان مبارک۔

میرا نام جنرل ڈیوڈ پٹریاس ہے اور میں نیٹو کی بین الاقوامی سیکیوریٹی امدادی فورس کا کمانڈر اور ایساف کے تمام ارکان کی طرف سے آپ کو اور آپ کے خاندانوں کو رمضان کے اس مقدس مہینے کے موقع پر اپنی بہترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بے شک رمضان اپنے ایمان سے دوبارہ عہد کے اظہار کا مہینہ ہے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ منانے کا مہینہ اور وفاداری اور سوچ و بچار کا مہینہ ہے۔

میرے اپنے غوروخوض نے مجھے ان کاموں کی اہمیت کا احساس دلایا ہے جو کہ ایساف کے ارکان اور افغان سیکیوریٹی فورسز مل کر کرتے ہیں – اور بے شک مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میرے لیے اورتمام افغان شہریوں کے لیے شانہ بہ شانہ اپنے محفوظ اور امن پسند افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیۓ اپنے افغان ہم عصروں کے ساتھ مل کر اس اہم مقصد کے حصول کی خاطر جدوجہد کرنا ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔

بے شک ہمارا مشترکہ کام اتنا آسان نہیں اور افغانستان کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم اس سال بہت سے علاقوں میں ترقی ہوئی ہےاور ہم مذید ترقی کے حصول کے دہانے پر کھڑے ہیں، ہم سیکیوریٹی کو بہتر بنانے اور لوگوں کے لیۓ مذید پرامید افغانستان کو تشکیل دینے کے لیۓ مل کر کام سر انجام دے رہے ہیں۔

ایک نۓ افغانستان کے مقصد کے حصول کے لیۓ بہت سے لوگوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوۓ میں رب العظیم سے افغان عوام اور ان تمام لوگوں کے لیے جو کہ پوری دنیا سے ان کی مدد کے لیے آئے ہیں رحمت کی دعا کرتا ہوں۔

ایک دفعہ پھر رمضان مبارک اور آپکا شکریہ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+