| جنرل ایلن نے چھٹیاں ایساف کے فوجیوں کے ساتھ ہرات بلخ کے صوبوں میں گزاریں |
منجانب Sgt. April Campbell, ISAF Public Affairs Office شئیرمتعلقہ خبریںکابل، افغانستان [26 دسمبر، 2011] بہت سارے لوگ شاید ہی کرسمس کی چھٹی کے دوران سفر کرنا پسند کرتے ہوں لیکن بین الاقوامی سیکورٹی امدادی فورس کے کمانڈر جنرل جان آر ایلن چھٹی کو کسی بھی دوسرے طریقے سے نہیں منانا چاہتے اور اب وہ افغانستان بھر میں فوجیوں کو کرسمس کی مبارک دینے کے لئے سفر کر رہے ہیں۔ ایلن نے صوبہ ہرات میں فارورڈ آپریٹنگ بیس شنداد میں فوجیوں کو بتایا کہ مجھےمعلوم ہے کہ ہم کرسمس کے دن پر اپنے خاندان سے نہیں مل سکتے، لیکن میں کہیں اور بھی نہیں جانا چاہتا ہوں، بلکہ یہاں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور آپ کے ساتھ خدمت سر انجام دے رہا ہوں۔ امریکی میرین کور کے سارجنٹ جان موہلنہوف کے لیے جو 838ویں مشاورتی گرو کے ساتھ ایف او بی شنداد میں ایک ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں کے لیے جنرل کے دورے نے یقینی طور سے ان کے دن کو معنی خیز بنا دیا ہے۔ موہلنہوف نے کہا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ خاص طور پر کرسمس کے دن آپ کو یہ بتانے کے لیۓ کہ آپ سب اچھا کام سرانجام دے رہے ہیں جنرل یہاں پر آئیں۔ ایف او بی شنداد کے علاوہ، ایلن صوبہ ہرات میں کیمپ سٹون اور ایف او بی اندرسکان میں اور بلخ صوبے میں مزار شریف کے قریب کیمپ مارمل اور کیمپ سپین میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں سے ملے۔ ایلن نے اپنے فوجی خاندان کی تعریف کی اور جو کام یہ خاندان افغان عوام کے لئے سرانجام دے رہے ہیں اس کو سراہا۔ ایلن نے کہا کہ ان تمام چیزوں کی وجہ سے جن میں آپ نے مل کر حصہ لیا ہے وہ چیزیں جو آپ کرتے ہیں اور اس مشن کی وجہ سے جس میں ہم مصروف ہیں، حقیقی معنوں میں یہ ایک ایسا خاندان ہے جس کو آپ کبھی نہیں بھولے گا۔ اپنی باقی ماندہ زندگی کے لیے، آپ اس لمحے کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنیں گے – ایک ایسا لمحہ جس میں آپ اپنےسے زیادہ بڑی چیز کا ایک حصہ تھے۔ یہاں آپ میں سے ہر ایک کسی ملک کی آزادی میں شراکت دار ہے اور افغانستان کو امید فراہم کر رہے ہیں۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















