| گیٹس کا مکرسٹل کے خاکے پر بیان |
منجانب , Department of Defense شئیرمتعلقہ خبریںواشنگٹن (22 جون، 2010) وزیر دفاع رابرٹ گيٹس نے فوجی جنرل سٹینلے مکرسٹل جو کہ بین الاقوامی سکیوریٹی امدادی فورس اور افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر ہیں ان کے پروفائیل مکالمے کے بارے میں آج ایک بیان جاری کیا۔ وزیر دفاع کا بیان مندرجہ ذیل ہے. میں نے رولنگ سٹون میگزین کے آنے والے میگزین میں جنرل مکرسٹل کا پروفائیل والا حصہ پریشانی کے ساتھ پڑھا۔ میرے خیال میں جنرل مکرسٹل نے اس معاملے میں بہت بڑی غلطی کی ہے اور فیصلہ کرنے کی کمزور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم القاعدہ اور اس کے شدت پسند ساتھیوں جو براہ راست امریکہ افغانستان اور دنیا بھر سے ہمارے ساتھیوں اور دوستوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ آگے جاتے ہوۓ اس مشن کو حاصل کرنے کے لیۓ ہمیں لازمی" ایک مقصد پر اتفاق کرنا ہو گا۔ ہمارے فوجی اور بینالاقوامی اتحادی ہماری سیکیوریٹی کے لیۓ غیر معمولی قربانیاں دے رہے ہیں اور ہمارا واحد مقصد اس قسم کے انتشار کے بغیر ان کی ہمت باندھنا اور افغانستان میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ جنرل مکرسٹل نے مجھ سے معزرت کی ہے اور وہ ان لوگوں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں جن کا نام اس آرٹیکل میں لیا گیا تھا۔ میں نے جنرل مکرسٹل کو دوبارہ واشنگٹن میں بلایا ہے تاکہ اس مسلے پر ذاتی طور پر گفتگو کی جا سکے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















