| 26th ایم ای یو کے کچھ حصوں کی افغانستان تعیناتی |
منجانب CENTCOM Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریںمیکڈل فضائیہ فورس بیس، فلوریڈا 06 جنوری 2011 - امریکی فورسز افغانستان کمانڈر کی درخواست پر اور حکومتِ افغانستان کے مطابق امریکہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میتھس 26th میرین مہماتی یونٹ کے کچھ حصوں کو موسم سرما میں کارروائیوں کے لیے افغانستان بھیج رہے ہیں۔ تعیناتی کا مقصد مزاحمت کاروں کے خلاف ہونے والی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانا اور اہم تعمیراتی ڈھانچوں کو کم وقت میں مکمل کرنا ہے۔ یہ قلیل مدتی تعیناتی ہے اور جامع انسدادِ دہشتگردی کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جو افغانستان میں خود مختاری، استحکام اور سکیورٹی کے حوالے سے دوررس اثرات مرتب کرے گی۔ 26th ایم ای یو فی الوقت مرکزی کمان تھیٹر میں محفوظ فورس ہے اور اس وقت کیئر سرگ (KEARSARGE) سمندری ریڈی گروپ اے آر جی ( 26 ایم ای یو کے ساتھ ) بحرِ ہند اور بحیرہ عرب( میں تعینات ہے۔ افغانستان میں اضافی سکیورٹی اور پیشرفت میں مدد دینے کے لیے لگ بھگ 1,000 اہلکاروں کو استعمال کیا جائے گا اور یہ اہلکار خطے کے جنوب مشرق میں فرائض انجام دیں گے۔ مشن کی تکمیل پر 26th ایم ای یو کے اہلکار کیئرسرگ اے آر جی/26th ایم ای یو میں لوٹ جائیں گے۔ مرکزی کمان کا کمانڈر ضرورت پڑنے پر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریزرو فورس کو تعینات کرتا ہے۔ 26th ایم ایی یو کے باقی ماندہ اہلکار کیئرسرگ اے آر جی/26th ایم ای یو میں اپنی فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















