صفحہ اول | خبریں | خبریں | ایگل ریزالو 2011 متحدہ عرب امارات میں شروع
ایگل ریزالو 2011 متحدہ عرب امارات میں شروع
منجانب , CENTCOM Public Affairs

متحدہ عرب امارات ۔ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی بارہویں سالانہ مشقیں ایگل ریزالو گزشتہ روز شروع ہو گئیں۔ یہ مشقیں متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پر ہوں گی۔

ایگل ریزالو کثیر ملکی مشقیں ہیں جن کا مقصد کوآپریٹو دفاعی پروگرام کو تقویت دینا ہے۔ اس سالانہ ان پہلووں پر توجہ دی جائے گی: علاقائی ہنگامی حالات سے نپٹنا؛ کیمیائی، حیاتیاتی اور ریڈیولوجیکل ایٹمی دفاع؛ طبی اقدامات؛ اور سرحدی حفاظت۔ ایگل ریزالو جی سی سی کے علاقائی رکن ممالک کے ساتھ امریکی مرکزی کمان کے تعلق اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے کی جانی والی مشترکہ کوششوں کی عکاس ہیں۔

امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر یو ایس ایم سی، جنرل جیمز این میٹس نے اس موقع پر کہا کہ ایگل ریزالو میں ہماری شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ ہم جی سی سی کے رکن ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عہد کیے ہوئے ہیں۔ مل کر کام کرتے ہوئے علاقائی سلامتی ہماری مشترکہ کوششوں کے لیے تحریک کا کام کرتی ہے۔ ایگل ریزالو کے ذریعے ہم ایک ٹیم بن کر کام کریں گے ۔۔ اس سے امریکی فوج اپنے خلیج ساتھیوں سے سیکھے گی اور اسی طرح وہ ہم سے سیکھیں گے اور مشقیں کریں گے کہ خطرے کی صورت میں خطے کی عوام کا تحفظ کس طرح کیا جائے گا۔

ایگل ریزالو جیسی مشقوں کے باقاعدگی سے انعقاد کے ذریعے امریکی فوج کو موقع ملتا ہے کہ وہ خلیج ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کریں، ان کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ان سے سیکھیں اور ان کے ذریعے خطے میں دیرپا امن کو فروغ دیں۔ ایگل ریزالو مختلف ممالک کی فوجوں کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں، تعاون کو فروغ دیں، سمندری صلاحیتوں کو نکھاریں، خطے کے دیرپا استحکام کو تقویت دیں اور مل جُل کر کام کرنے کے امکانات کو مزید روشن کریں۔ ان مشقوں میں امریکی فضائیہ فورس اور امریکی بحریہ کے ہوائی اور بحری جہازوں کے علاوہ امریکی فوج کے مختلف شعبوں سے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی مرکزی کمان سے سوالات 813-827-5895 پر معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,157+