| ایگر لائن 2012 کا آغاز |
منجانب , CENTCOM Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریں
ٹیمپا، فلوریڈا – اس سال مئی میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور سلطنت اُردن مل کر "ایگر لائن" مشق اجراء کریں گے، جو مختلف ممالک کے درمیان سلطنت اردن میں ہونے والے فوجی مشقوں کی ایک طویل تاریخ کا حصہ ہے۔ اس مشق میں 19 سے زائد مملک اور پانچ مختلف براعظموں سے 12000 حصہ لینے والے شامل ہوں گے۔ ایگرلائن مشق کا مقصد، حالیہ اور مستقبل کے قومی تحفظ اور سلامتی کے مسائل کا سامنا کرنے کے لیئے قومی قوت کے تمام وسائل کو اکھٹا کرکے ایک مشترکہ حکومتی اور بین الاقوامی طریقہ کار کے ذریعے، حصہ لینے والے ممالک کے درمیان افواجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ان مشقوں میں سکیورٹی کی حقیقت کا ایک آئینہ اور حالیہ سکیورٹی کے مشکلات کا منظر پیش کیا جائے گا۔ ایگر لائن 12 پچھلے تین سالوں سے منصوبہ بندی کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور 2011 میں اس طرح کے دیگر مشق اُردن میں سر انجام دیئے گئے ہیں۔ اس مشق کے ذریعے حصہ لینے والے افواج کے درمیان تعاون بڑھتا ہے، ان کو مشترکہ کاروائیاں کرنے میں آسانی ہوگی، اور ان مشقوں سے ان کی تیاری، خطرے کا سامنا کرنے کی ترکیب اور ان کی فعلی صلاحیتوں کی بنیاد مضبوط ہو جائے گی۔ اس مشق کے بارے میں اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے تو میجر رابرٹ بوک ہالت سے اس فون نمبر 0796799214 پر یا پھر اس ایمیل کے ذریعے رابطہ کریں۔ یہ ای میل پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے . |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















