صفحہ اول | CJIATF435 | قیدیوں نے پشتو پڑھنے اور لکھنے کا کورس مکمل کر لیا

 Combined Joint Interagency Task Force-435 

قیدیوں نے پشتو پڑھنے اور لکھنے کا کورس مکمل کر لیا
منجانب Sgt. Jason Boyd, JTF 435

صوبہ پروان، افغانستان – پروان کی جیل میں آج 30 ستمبر کو ایک تقریب کے دوران 66 قیدیوں کو افغان وزارت تعلیم سے لسانی تربیتی سندیں عطا کی گئیں۔

66 قیدیوں کے ایک گروہ نے چھ ماہ کی پشتو خواندگی کی تربیت مکمل کی جو افغان وزارت تعلیم کے تحت ڈی ایف آئی پی کے دوبارہ بحالی کے پروگرام کے ذریعے تھی اور جس نے ان کی صلاحیتوں کی تصدیق بھی کی۔   

پشتو کا کورس چھ ماہ دورانیے کا تھا جس میں ہر ہفتے تین گھنٹے  قیدیوں کو ان کی زبان میں تیسری جماعت کے درجے پر لکھنے اور پڑھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ قیدیوں کو اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد پشتو اور انگریزی کے اعلی' درجے کے کورس بھی پیش کیۓ جاتے ہیں۔

ایک قیدی نے گریجوئیشن کے دوران کہا کہ آپکا اس پیشکش کا شکریہ، میں اپنی گھر واپسی پر اس تعلیم اور تربیت کو نوکری حاصل کرنے کے لیۓ استعمال کروں گا۔

ڈی ایف آئی پی قیدیوں کو خواندگی کی تربیت کے علاوہ درزی گری اور زراعت کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے، جو کہ دوبارہ بحالی کے مختلف شعبوں کے ذریعے دی جاتی ہے۔ یہ کورس قیدیوں کو ان کی رہائی کے بعد اپنے گاؤں میں بحالی اور معاشرے کا مثبت حصہ بننے کے لیۓ صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔ تمام کورس قیدیوں کو رضاکارانہ طور پر پیش کیۓ جاتے ہیں۔

پروان افغانستان کے جیل خانے میں دوبارہ بحالی کی جامع کوششوں کے حصے کے طور پر قیدی زرعی تربیت میں اپنا اندراج کرواتے ہیں تاکہ وہ فصل اُگانے اور اس سے ذیادہ پیداوار کے حصول کے ذیادہ موثر طریقے اور فصل کاٹنے کے بعد اس سے منافع حاصل کرنے کے طریقے اپنا سکیں۔ ڈی ایف آئی پی کا زرعی پروگرام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ قیدیوں کو ان کی رہائی کے بعد بحالی اور افغان معاشرے کا کامیاب حصہ بننے کے قابل بنانے کی صلاحیتیں فراہم کی جا سکیں۔ مہارتوں کا حصول، جیسہ کہ ڈرپ آب پاشی سے فصل کی ذیادہ سے ذیادہ پیداوار، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان قیدیوں کے مالی مفاد کے لیۓ واپس باغیوں کے پاس جانے کے امکانات کم ہوں۔

درزی گری کے کورس میں قیدیوں کو کپڑوں کی سلائی کے آلات کا استعمال کرنا اور اپنے استعمال کی چیزیں یا گاؤں کے دوسرے لوگوں کے استعمال کی اشیاء کا استعمال سکھایا جاتا ہے۔ جیل کے اندر قیدیوں نے اپنی درزی گیری کی مہارت کا استعمال کپڑوں کی مرمت اور شوری' کے کمرے اور فیملی وزیٹیشن مرکز کے پردے سی کر کیا۔ 

مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس – 435،  حکومت اسلامی جمہوریہ افغانستان،  امریکی انٹر ایجنسی اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر قید خانے کی کاروئیاں، اصلاحات، عدالتی سیکٹر اور بائیو میٹرکس کا کام کرتی ہے۔  بالآخر سی جے آئی اے ٹی ایف -435 قیدیوں کی کاروائیوں کا ذمہ، قانون کی بالادستی کے نظام کو بڑھاتے ہوۓ افغان اقتدار میں دے دے گی۔

46ویں فوجی پولیس کمان، ٹاسک فورس پیس کیپر، سی جے آئی اے ٹی ایف – 435 کمانڈ کی ایک ذیلی شاخ، تمام افغانستان میں قید خاناجات کی کاروائیوں کی ذمہ دار ہے۔ ٹاسک فورس پروان افغانستان کے قید خانے کو محفوظ اور رحمدلانہ بنانے اور قیدیوں کا قید خانے کے اندر کنٹرول اور خیال کی ذمہ دار ہے۔

ڈی ایف آئی پی کے قید خانے کے اندر ایک جدید تھیٹر بھی بنایا گیا ہے اس عمارت کی تعمیر جو کہ بگرام ائیر فیلڈ سے کئی کلومیٹر دور ہے دسمبر 2009 میں مکمل ہوئی تھی اور قیدی اے میں دسمبر 2009 کے آخر میں منتقل ہوۓ تھے۔ ڈی ایف آئی پی میں جدید طبی سہولیات، عمارت کے اندر فیملی وزیٹیشن سنٹر، فنی سہولیات اور تعلیمی جماعتیں بھی موجود ہیں۔ ڈی ایف آئی پی کا ڈیزائین قیدیوں کی دوبارہ بحالی کو ممکن بنانے میں مدد دیتا ہے اور سی جے آئی اے ٹی ایف -435 کو قیدیوں کی کاروائیوں کو افغانستان میں شدت پسند بغاوت کے خلاف اپنے مجموعی طریقہ عمل کے ساتھ ہم آہنگ بنانے میں مدد کرتا ہے۔

 
ویڈیو، بصری / آڈیو، سمعی / تصویریں

تصویریں

Podcasts

There are no podcasts available at this time.

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,163+