| فضائی ہتھیاروں کی ٹیم نے سرحد پار سے حملے روک دیۓ |
|
منجانب , ISAF Joint Command کابل، افغانستان 26 ستمبر – صوبہ خوست میں جمعے کے روز افغان قومی سیکیوریٹی فورس کی ایک چوکی پر باغیوں کے حملے کے بعد ایک فضائی ہتھیاروں کی ٹیم نے بڑی تعداد میں ایک جوابی حملہ کیا۔ اے این ایس ایف کو پاکستان کی سرحد کے قریب نریضہ لڑاکا آؤٹ پوسٹ پر براہ راست اور بالواسطہ گولیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقے میں موجودہ فضائی ہتھیاروں کی ٹیم نے دشمن کا حملہ دیکھا اور بین الاقوامی سیکیوریٹی امدادی فورس کے حملے کے اصولوں کے تحت، دشمن کے حملے والے علاقے میں داخل ہو گۓ۔ اس کے بعد ایساف نے جوابی حملہ کر کے 30 باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ ایساف کے دو ہیلی کاپٹر جن پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملے ہوۓ تھے ہفتے کے روز سرحدی علاقے میں واپس چلے گۓ۔ ہیلی کاپٹروں نے جوابی گولیاں چلائیں اور مذید باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق دونوں مواقعوں میں سے کسی موقعے پر کسی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















