صفحہ اول | خبریں | خبریں | مئی میں آغاز : آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس 13
مئی میں آغاز : آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس 13
منجانب , US Naval Forces Central Command

بحری سپورٹ کاروائی، بحرین – 30 سے زائد ممالک کے نمائندے بحرین اور خلیج کے علاقے میں بین الاقوامی انسداد دھماکہ خیز آلات کے زد انسداد کی مشق (آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس-13) کے لیۓ مئی 6 سے مئی 30 تک جمع ہوں گے۔

آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس 13جو کہ خطے میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشق ہے میں وسیع الاقسام کی ڈیزائن دفاعی کارروائیوں کی مشق کی جاۓ گی جو کہ بین الاقوامی تجارت اور تجارتوں کی حفاظت؛ بارودی سرنگوں کے انسداد، بحری سکیورٹی آپریشن (ایم-ایس-او)، اور سمندری بنیادی ڈھانچے (ایم-آئی-پی) کے تحفظ کے لیۓ ڈیزائین کی گئی ہیں۔

کموڈور سائمن اینکونا، ڈپٹی کمانڈر، بحری افواج مشترکہ، اور اس سال کی بین الاقوامی سمندری مشق (آئی-ایم-ای-ایف) فورس کے کمانڈر نے کہا کہ "اس کثیر النواع دفاعی مشق کی توجہ تجارت کے لئے اصل بندرگاہ سے آمد کی بندرگاہ تک سمندری سکیورٹی پر مرکوز ہے" ۔ "ہمارے منصوبوں میں صرف گہرے پانیوں پر بارودی سرنگوں کے علاوہ وہ واقعات شامل ہیں جو سکیورٹی کی ایک تصویر تشکیل دیتے ہیں۔"

امریکی نیول فورسز سینٹرل (این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی) کمان/امریکہ 5ویں فلیٹ کی میزبانی میں، آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس 13 کا انعقاد تین مراحل میں کیا جائے گا: سمندری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت پر تین روزہ سمپوزیم، پانی پرآپریشن کا مرحلہ، اور ایک دوبارہ انضمامی مرحلہ جہاں شرکاء بہترین طریقوں اور مستقبل میں مشقوں کے لئے سیکھے گۓ سبق کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

گزشتہ سال کی طرح، شرکاء پانی میں تیرتے سٹیجنگ کے بنیادی تصور کا استعمال یو-ایس-ایس پونس (اے-ایف-ایس-بی (I) 15) اور آر-ایف-اے کارڈیگن بے (ایل 3009) پر کریں گے، اور سطح پر دھماکہ خیز آلات کے انسداد کے اقدامات، ان کی تلاش اور فضائی طریقے سے ان انسداد کے آپریشن، بین الاقوامی دھماکہ خیز مواد سے نجات کی تربیت، ڈائیونگ آپریشن، چھوٹی کشتیوں کی مشقیں، بغیر پائلٹ ہوائی آپریشن، پانی میں بغیر پائلٹ کی گاڑی کے آپریشن اور پورٹ کلیئرنس آپریشن کا احاطہ کریں گے۔

اس سال کا مشق نئی چیزیں جیسے، ایم-ایس-او شپنگ ہمراہی اور آمد، سوار ہونے تلاشی اور قبضے میں لینے کے آپریشن جس میں صنعت کے ان نمائندوں کو شامل کیا جائے گا جو مشق کی منصوبہ بندی میں شامل تھے اور شپنگ ہمراہی کے واقعات میں ایک اہم کردار ادا کریں گے، متعارف کرائے گا۔ انڈسٹری کے نمائندۓ مشق کے دوران تیل پھیلنے واقعے کے جواب کے لیۓ بحث کی بھی قیادت کریں گے۔

مشق کا ایم-آئی-پی کا حصہ بحری سفر کے شروع اور آمد کی سمندری بندرگاہوں، جیسا کہ بندرگاہیں یا ساحل سے دور ٹرمینل کی حفاظت پر مرکوز ہے۔ مشق کا یہ حصہ ساحل اور بندرگاہ کے سکیورٹی کے آپریشن؛ آمد، سوار ہونے، تلاشی اور قبصے میں لینے کی ٹیموں اور مخصوص ہوائی جہازوں پر مشتمل ہو گا۔

ابتدائی مشق کے دوران میڈیا کو بحری جہاز پر جانے اور مشق کا تجربہ کرنے کے ساتھ ساتھ سینئر قیادت کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں شرکت کا موقع ملے گا۔

آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس -13 میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والے میڈیا این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی کی میڈیا افسر لیفٹیننٹ مریسا میئیٹ سے اس پتے پر یہ ای میل پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے رابطہ کریں یا 011-973-1785-4562 پر فون کریں، 19 اپریل سے پہلے تاکہ مقامی رسائی کے لیۓ درکار پر عملدرآمد کیا جا سکے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 18 times

فیس بُک پر دوست
33,130+